پاکستان اور قطر میں سرمایہ کاری کے فروغ، خصوصاً توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- السویدی نے تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے قطر سرمایہ کاری اتھارٹی کے عزم کا اعادہ کیا
خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دوحہ میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی ( کیو آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سیف السویدی سے ملاقات کی ہے۔
صدرِ پاکستان کے میڈیا وِنگ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً توانائی، انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
خاتونِ اول نے پاکستان میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری پورٹ فولیو کو سراہا اور ایسے شراکت داری منصوبوں میں اس کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا جو پائیدار اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
السویدی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔






















Comments
Comments are closed.