BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

مورگن اسٹینلے نے 3 پاکستانی کمپنیز کو فرنٹیئر مارکیٹ، 11 کو اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کرلیا

  • ایف ایم اسمال کیپ انڈیکس سے 2 پاکستانی کمپنیوں کو نکال بھی دیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) انک جو عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کیلئے اہم فیصلہ سازی میں معاون ٹولز اور سروسز فراہم کرتا ہے نے اپنے نومبر 2025 کے انڈیکس جائزے میں پاکستان کی مزید کمپنیوں کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تازہ جائزے کے مطابق 3 پاکستانی کمپنیوں کو ایم ایس سی آئی فرنٹیئر مارکیٹ (ایف ایم) انڈیکس جب کہ 11 کمپنیوں کو ایف ایم اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کرلیا گیا ہے ۔

ادھر 2 پاکستانی کمپنیوں کو ایف ایم اسمال کیپ انڈیکس سے نکال بھی دیا گیا ہے۔

ایم ایس سی آئی کے مطابق فرنٹیئر مارکیٹس انڈیکس میں شامل کی گئی پاکستانی کمپنیوں میں عسکری بینک، بینک آف پنجاب اور میزان بینک شامل ہیں۔ یہ تبدیلیاں 24 نومبر 2025 کے کاروبار کے اختتام سے نافذالعمل ہوں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مکمل مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے فرنٹیئر مارکیٹس انڈیکس میں شامل ہونے والی 3 بڑی کمپنیوں میں ویتنام ایئرلائنز جے ایس سی (ویتنام)، میزان بینک (پاکستان) اور بینک الاتحاد (اردن) شامل ہیں۔

ایف ایم اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کی جانے والی 11 پاکستانی سیکیورٹیز میں اے جی پی، بگ برڈ فوڈز، گیٹرون انڈسٹریز، غنی کیمیکل انڈسٹریز، غنی گلوبل ہولڈنگز، انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز، اتحاد کیمیکلز، جاویدان، ستارہ کیمیکل انڈسٹریز، ایس پی ای ایل لمیٹڈ اور دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔

مزید برآں بینک آف پنجاب کو اسمال کیپ سے نکال کر مین انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اٹلس بیٹری کو انڈیکس سے نکال دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2021 میں ایم ایس سی آئی نے پاکستان کو ابھرتی ہوئی منڈی کے درجے سے تنزلی دیتے ہوئے دوبارہ فرنٹیئر مارکیٹس میں منتقل کردیا تھا۔ اُس وقت ایم ایس سی آئی کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستانی مارکیٹ رسائی کے تقاضوں پر پوری اترتی ہے، تاہم مارکیٹ کے حجم اور لیکویڈیٹی کے معیار پر پوری نہیں اترتی۔

Comments

Comments are closed.