BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

فلپائن میں آنے والے طوفان کلمیگی سے ہلاکتوں کی تعداد 66 تک جا پہنچی ہے، جبکہ صوبہ سیبو کے متاثرہ علاقے تباہی کے مناظر پیش کر رہے ہیں۔ گھروں کے ملبے، سڑکوں پر بکھرے ملبے اور اجڑی ہوئی زندگیوں کے درمیان لوگ اپنے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

تالی سای شہر میں درجنوں افراد تباہ شدہ گھروں میں باقی ماندہ سامان تلاش کر رہے ہیں۔ انہی میں سے ایک 38 سالہ ایلین اوکن بھی تھیں جنہوں نے اپنا گھر مکمل طور پر تباہ پایا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے برسوں محنت کر کے یہ گھر بنایا تھا، مگر پلک جھپکتے سب کچھ ختم ہو گیا۔ تاہم اوکن نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ ان کا خاندان، بشمول دو بیٹیاں، محفوظ رہا۔

سیبو جو ملک کا ایک اہم سیاحتی مرکز ہے، میں پانی اترنے کے بعد تباہی کے مناظر سامنے آئے گرے ہوئے مکانات، الٹی گاڑیاں اور ہر طرف ملبہ پھیلا نظر آیا۔

سرکاری اداروں کے مطابق 66 ہلاک شدگان میں چھ فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جن کا ہیلی کاپٹر انسانی امداد کی پرواز کے دوران آگوسان ڈیل سور، جزیرہ منڈاناؤ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ 26 افراد لاپتہ اور 10 زخمی بتائے گئے ہیں۔

یہ تباہی ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے جب شمالی سیبو میں 6.9 شدت کے زلزلے نے درجنوں جانیں لے لی تھیں۔ طوفان کلمیگی جسے مقامی طور پر ٹینو کہا جاتا ہے، ملک سے گزر کر بحیرہ جنوبی چین میں داخل ہو گیا ہے اور اب ویتنام کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں جمعہ کو اس کے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق ویزایاز، جنوبی لوزون اور شمالی منڈاناؤ کے علاقوں سے دو لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، جب کہ کئی علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا ہے۔

Comments

Comments are closed.