BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
کاروبار اور معیشت

کسٹمز کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ، کروڑوں مالیت کی اسمگل شدہ چاندی ضبط

چیف کلیکٹوریٹ آف کسٹمز (اینفورسمنٹ) کی زیر نگرانی فیلڈ یونٹس نے کوئٹہ، کراچی اور گڈانی میں مختلف کارروائیوں کے دوران...
شائع اپ ڈیٹ

چیف کلیکٹوریٹ آف کسٹمز (اینفورسمنٹ) کی زیر نگرانی فیلڈ یونٹس نے کوئٹہ، کراچی اور گڈانی میں مختلف کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسمگل شدہ چاندی اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

کلیکٹوریٹ آف کسٹمز (اینفورسمنٹ) کوئٹہ نے مستند ذرئع سے اطلاع ملنے پر یارو علاقے میں ٹویوٹا ایکسیو کو روکا، جس سے دوران تلاشی 40 فائن (999.9) سلور برکس، مجموعی وزن تقریباً 39,996 گرام (تقریباً 40 کلوگرام) اور 36 سلور بسکیٹس (999 خالصیت) وزن 9,000 گرام (9 کلوگرام) برآمد ہوئے۔

گاڑی کی مالیت 60لاکھ روپے تھی جبکہ مجموعی ضبط شدہ اشیاء کی قیمت 2 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

کراچی میں کلیکٹوریٹ آف کسٹمز (اینفورسمنٹ) نے موچکو چیک پوسٹ، آر سی ڈی ہائی وے پر دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران کل 45 کلوگرام چاندی ضبط کی، جس کی قیمت تقریباً 2کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

پہلی کارروائی میں گوادر سے آنے والی مسافر بس سے 25 کلوگرام چاندی برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے تھی۔ یہ اشیاء محمد عارف ولد شہجہان کے سامان میں چھپائی گئی تھیں، جنہوں نے قانونی درآمدی دستاویزات پیش نہیں کیں۔

دوسری کارروائی میں مسافر بس سے مزید 20 کلوگرام چاندی برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً 90 لاکھ روپے تھی۔ بس اور عملہ حراست میں لیا گیا اور چاندی کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کر لی گئی۔

اسی دوران فیلڈ اینفورسمنٹ یونٹ (ایف ای یو) نے اوتھل پولیس کے تعاون سے 23 اکتوبر 2025 کو ایک ٹویوٹا کرولا روکی، جس سے 25 کلوگرام چاندی ضبط کرکے دو افراد شاہ ولی اور عبدالرزاق کو حراست میں لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی۔

پاکستان کسٹمز کے ترجمان نے کوئٹہ، کراچی اور گڈانی میں ہونے والی کارروائیوں پر ٹیموں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدامات قومی معیشت کے تحفظ اور قانونی تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کسٹمز کی بڑھتی ہوئی نگرانی کی عکاسی کرتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.