BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز ٹوکیو روانہ ہوگئے، جہاں وہ جاپان کے بادشاہ اور حال ہی میں منتخب ہونے والی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ ایشیا کے ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے، سرمایہ کاری اور دفاعی اخراجات میں اضافے کے حوالے سے بات چیت کے لیے کیا جا رہا ہے۔

جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کا یہ اب تک کا طویل ترین غیر ملکی دورہ ہے۔ انہوں نے ملائیشیا میں قیام کے دوران جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ متعدد تجارتی معاہدوں کا اعلان کیا اور تھائی لینڈ و کمبوڈیا کے درمیان فائر بندی معاہدے کی نگرانی بھی کی۔

یہ دورہ جمعرات کو جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جہاں دونوں بڑی معیشتیں تجارتی جنگ میں اضافے سے بچنے کی کوشش کریں گی۔ ٹرمپ نے جاپان سے 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ حاصل کیا ہے، جب کہ تاکائچی امریکی مصنوعات خصوصاً پک اپ ٹرک، سویابین اور گیس کی خریداری کے وعدوں سے امریکی صدر کو مزید مطمئن کرنے کی خواہاں ہیں۔

ٹوکیو میں ٹرمپ کے استقبال کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے باہر ایک مسلح شخص کی گرفتاری اور ٹرمپ مخالف احتجاج کی کال کے باعث فضا کشیدہ ہے۔

جاپان میں ان کی پہلی مصروفیت بادشاہ ناروہیٹو سے شاہی محل میں ملاقات ہوگی۔ ناروہیٹو سے ٹرمپ کی یہ دوسری ملاقات ہے، وہ 2019 میں تخت نشینی کے بعد ملنے والے پہلے غیر ملکی رہنما تھے۔ اصل سفارتی مذاکرات منگل کو وزیرِاعظم تاکائچی کے ساتھ ہوں گے، جو سابق وزیراعظم شنزو آبے کی قریبی اتحادی رہ چکی ہیں۔

تاکائچی جاپان کے دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار کے 2 فیصد تک بڑھانے کے منصوبے کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، تاکہ امریکا کو یقین دلایا جا سکے کہ جاپان خطے میں اپنی دفاعی ذمہ داریاں بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ تاہم، پارلیمان میں اکثریت نہ ہونے کے باعث ان کے لیے مزید وعدے کرنا مشکل ہوگا۔

ٹرمپ بدھ کو جنوبی کوریا روانہ ہوں گے، جہاں وہ صدر لی جے میونگ سے ملاقات کریں گے، جبکہ جمعرات کو شی جن پنگ سے ملاقات میں امریکا اور چین تجارتی کشیدگی میں کمی کے امکانات پر بات چیت کریں گے۔

Comments

Comments are closed.