یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو یورپی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے ملک کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار فراہم کریں، کیونکہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے طاقتور ٹوماہاک میزائل دینے کا وعدہ لینے میں ناکام رہے ہیں ۔
ولادیمیر زیلنسکی نے برسلز میں یورپی یونین کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی مطالبہ کیا کہ روسی منجمد اثاثوں کے استعمال کے منصوبے پر جلد از جلد اتفاق کیا جائے اور کہا کہ اگر ایسے فنڈز فراہم کیے گئے تو یوکرین ان کا ایک بڑا حصہ یورپ میں تیار ہونے والے ہتھیار خریدنے پر خرچ کرے گا۔
انہوں نے کہا جب ہم یوکرین کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی بات کرتے ہیں تو ہمارا مطلب یہ ہوتا ہے کہ پوتن کا نظام اس جنگ کے حقیقی نتائج محسوس کرے۔
میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ جو بھی یوکرین کو ایسی صلاحیتوں کے حصول میں مدد دے سکتا ہے اس کی حمایت کریں کیونکہ اس سے واقعی روس کے لیے فرق پڑتا ہے۔
زیلنسکی نے مزید کہا ذرا دیکھیں کہ جب یہ موضوع اٹھا تو روسی صدر ولادیمیر پوتن کس قدر بےچین ہوگئے۔ وہ سمجھتا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار واقعی جنگ کا رخ بدل سکتے ہیں۔






















Comments
Comments are closed.