BR100 Increased By (1.13%)
BR30 Increased By (1.77%)
KSE100 Increased By (0.7%)
KSE30 Increased By (0.76%)
BAFL 58.55 Increased By ▲ 0.11 (0.19%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.41 (1.21%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.80 Increased By ▲ 4.83 (2.5%)
FABL 89.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
FCCL 54.10 Increased By ▲ 1.27 (2.4%)
FFL 18.11 Increased By ▲ 0.16 (0.89%)
GGL 19.75 Increased By ▲ 0.78 (4.11%)
HBL 287.50 Increased By ▲ 2.00 (0.7%)
HUBC 215.56 Increased By ▲ 1.18 (0.55%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.13 Increased By ▲ 0.11 (1.37%)
LOTCHEM 27.55 Decreased By ▼ -0.34 (-1.22%)
MLCF 88.12 Increased By ▲ 1.61 (1.86%)
OGDC 324.80 Increased By ▲ 4.84 (1.51%)
PAEL 39.98 Increased By ▲ 0.56 (1.42%)
PIBTL 17.39 Increased By ▲ 0.72 (4.32%)
PIOC 270.00 Increased By ▲ 3.94 (1.48%)
PPL 233.30 Increased By ▲ 5.12 (2.24%)
PRL 35.05 Increased By ▲ 0.37 (1.07%)
SNGP 99.85 Increased By ▲ 0.67 (0.68%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.65 Increased By ▲ 0.37 (4.47%)
TPLP 8.84 Increased By ▲ 0.62 (7.54%)
TRG 71.15 Increased By ▲ 1.44 (2.07%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.26 Decreased By ▼ -0.02 (-1.56%)

سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس اے پی) نے پنجاب حکومت سے فوری اپیل کی ہے کہ وہ گندم کے بیج کی بین الصوبائی نقل و حمل میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے، کیونکہ گندم کی بوائی کا اہم سیزن شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ رکاوٹیں جاری رہیں تو ملک گیر سطح پر گندم کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

ایسوسی ایشن نے اپنے خدشات کا اظہار لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، جہاں چیئرمین ایس اے پی رانا سلمان محمود خان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے صدر فہیم الرحمان سیگول کے ہمراہ خطاب کیا اور مسئلے کی سنگینی پر زور دیا۔

اس موقع پر ایل سی سی آئی کے سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، سابق صدر میاں انجم نثار، چودھری بلال اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔

چیئرمین رانا سلمان نے کہا کہ گندم کی نقل و حمل وفاقی دائرہ اختیار میں آتی ہے اور کسی بھی صوبائی حکومت کو اس پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل نہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ رکاوٹیں برقرار رہیں تو پاکستان کو کروڑوں ڈالرز کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، جو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر پر غیر ضروری بوجھ ڈالے گا۔

انہوں نے کہا پنجاب کی سیڈ کمپنیاں ملک کی کل ضرورت کا 90 فیصد بیج فراہم کرتی ہیں، لیکن غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کا زرعی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.