BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

آرمی چیف کا پاکستان کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل کے عزم کا اعادہ

  • بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر عوام دشمن اور ترقی مخالف بیانیے پھیلا کر تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے منگل کے روز اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر بھرپور اور فیصلہ کن ردِعمل دے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

بلوچستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان “پاکستان کا فخر” ہے، جو باصلاحیت، باہمت اور محبِ وطن عوام سے مالامال ہے اور یہی لوگ اس کی حقیقی دولت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مرکزیت کے نقطۂ نظر کے تحت بلوچستان کے سماجی و معاشی ڈھانچے میں بہتری لانے کے لیے ترقیاتی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کی بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لایا جائے، اور سول سوسائٹی کے تعمیری کردار خصوصاً نوجوانوں کی شمولیت اور اختیارات کی تقسیم کے حوالے کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی شمولیت پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے اور یہ منفی و تقسیم پیدا کرنے والے سیاسی ایجنڈوں کے مقابلے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خبردار کیا کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے گروہ، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج، بدنیتی پر مبنی عوام دشمن اور ترقی مخالف بیانیے پھیلا کر تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے سے ان دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس کا اختتام شرکاء کے ساتھ کھلے اور واضح سوال و جواب کے سیشن پر ہوا۔

Comments

Comments are closed.