BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وزیرِاعظم شہباز شریف کو پیر کے روز بریفنگ دی گئی کہ خواتین کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کے شعبے میں آگے لانے کے لیے ویمن پرینیورشپ پلیٹ فارم“ قائم کیا جا رہا ہے۔

وزیرِاعظم آفس (پی ایم او) کے مطابق یہ بات چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی اور سمیڈا (ایس ایم ای ڈی اے) کی تنظیمِ نو سے متعلق اجلاس کے دوران بتائی گئی، جس کی صدارت وزیرِاعظم نے کی۔

ویمن پرینیورشپ پلیٹ فارم مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ہوگا، جو خواتین کو کاروبار سے متعلق جامع معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں رجسٹریشن، ٹیکس کے امور اور مہارتوں سے متعلق آگاہی میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔

وزیرِاعظم آفس نے وزیرِاعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ایس ایم ایز میں شمولیت بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تعریف ہیں، اس منصوبے کے بارے میں آگاہی میں اضافہ کیا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے دفاتر قائم کر دیے گئے ہیں، جنہیں عوام اور چیمبرز کی جانب سے مثبت پذیرائی مل رہی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ سمیڈا کے لیے نجی شعبے کے ماہرین پر مشتمل ایک بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) کی تقرری آئندہ چند روز میں مکمل کر لی جائے گی۔

وزیرِاعظم نے سمیڈا کی تنظیمِ نو پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے واضح ٹائم لائن مقرر کی جائے اور جلد از جلد اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Comments

Comments are closed.