BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز دوبارہ دعویٰ کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نئی دہلی نے ایسا نہ کیا تو اسے بھاری محصولات ادا کرتے رہنا ہوں گے۔

ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھارتی وزیراعظم مودی سے بات کی، اور انہوں نے کہا کہ وہ روسی تیل کے معاملے میں شامل نہیں ہوں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ بھارت کا کہنا ہے کہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ اگر وہ ایسا کہنا چاہتے ہیں تو پھر وہ بھاری محصولات ادا کرتے رہیں گے، اور وہ ایسا نہیں چاہیں گے۔

روسی تیل کا معاملہ طویل تجارتی مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم تنازع بن چکا ہے۔ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد محصولات میں سے نصف روسی تیل کی خریداری کے ردعمل میں عائد کیے تھے۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ تیل کی آمدنی روس کی یوکرین میں جاری جنگ کے لیے مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔

2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد جب مغربی ممالک نے روسی تیل کی خریداری پر پابندی عائد کی، تو بھارت رعایتی نرخوں پر روسی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار بن گیا۔

گزشتہ بدھ کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کرے گا۔ تاہم بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اسے اس روز کسی ایسی ٹیلیفونک گفتگو کی اطلاع نہیں، لیکن بھارت کا مؤقف ہے کہ اس کی ترجیح بھارتی صارف کے مفادات کا تحفظ ہے۔

وہائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق بھارت نے روسی تیل کی درآمد نصف کر دی ہے، مگر بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کسی واضح کمی کے آثار نظر نہیں آئے۔

ذرائع کے مطابق نومبر کے لیے تیل کے آرڈرز پہلے ہی دیے جا چکے ہیں، لہٰذا خریداری میں ممکنہ کمی دسمبر یا جنوری میں ظاہر ہو گی۔ کپلر نامی کموڈیٹی ڈیٹا فرم کے مطابق بھارت کی روسی تیل کی درآمدات رواں ماہ 20 فیصد اضافے کے ساتھ 19 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے، کیونکہ روس نے اپنے متاثرہ ریفائنریوں کی بحالی کے بعد برآمدات میں اضافہ کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.