نیسلے پاکستان کی تیسری سہ ماہی میں 19.2 فیصد نمو، فروخت 150.8 ارب روپے تک پہنچ گئی
نیسلے پاکستان نے 30ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کیلئے 19.2فیصد کی مضبوط نمو کا اعلان کیا جسے زیادہ تر پورٹ فولیو پر یکم جولائی 2024سے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد کم تقابلی بنیاد پر سہارا ملا, نتیجتاً کمپنی کی نوماہ کیلئے فروخت 150.8بلین رہی جو 1.1فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے ۔
سازگار پروڈکٹس مکس اور ویلیو چین میں بہتری کے اقدامات مجموعی اور آپریٹنگ منافع میں بہتری کا باعث بنے ۔ اس کے علاوہ قرضوں اور انٹرسٹ ریٹ میں کمی سے بھی مالی لاگت میں کمی ہوئی جس سے خالص منافع کی بہتری میں معاونت ملی۔
مالی نتائج کا اعلان کمپنی کے ہیڈ آفس میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں کیا گیا۔ نستباً مستحکم میکرواکنامک صورتحال اور کم افراطِ زر کی وجہ سے انتظامی سال کے باقی مہینوں کیلئے کمپنی کاروباری کارکردگی کے کے بارے میں محتاط امید کا اظہار کرتی ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

























Comments
Comments are closed.