BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ممبئی میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے ہندوستان برطانیہ تعلقات میں نمایاں پیش رفت کا اعلان کیا۔

دونوں رہنماؤں نے جولائی 2024 میں ہونے والے آزاد تجارتی معاہدے کو مضبوط کرنے اور اس کے تحت درآمدی مصنوعات پر محصولات میں کمی لانے پر اتفاق کیا۔

معاہدے کے مطابق ہندوستان وہسکی، کاسمیٹکس اور طبی آلات کی برطانوی اشیاء کی درآمد پر محصولات کم کرے گا، جبکہ برطانیہ ہندوستان سے منجمد جھینگے، کپڑے، جوتے اور کھانے کی اشیاء پر ڈیوٹی میں کمی کرے گا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ترقی دونوں ممالک کے لیے اقتصادی مواقع کھولے گی، تجارت کو فروغ دے گی اور نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔

کیئر اسٹارمر نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 2028 تک ہندوستان دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کے لیے پرعزم ہے اور برطانیہ اس ترقی کے سفر میں شراکت دار بننا چاہتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں نو برطانوی یونیورسٹیوں کے کیمپس کھولنے کا بھی اعلان کیا ، تاکہ تعلیمی مراسم کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

دونوں رہنماؤں نے دفاع، تجارت، سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔ اس ملاقات کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے کہا کہ ان کے ہاہمی تعلقات کے نتیجے میں نئی توانائی اور مواقع پیدا ہوئے ہیں جو عالمی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہیں۔

یہ دورہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری و اشتراک کی راہوں کو کھولنے میں سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.