BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی اور این ٹی سی کے سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اور این ٹی سی نے معلومات کے تبادلے کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد معلومات کے تبادلے اور تعاون کو بڑھانا ہے، خاص طور پر دونوں اداروں کی سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔

اس موقع پر این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر میجر جنرل (ریٹائرڈ) علی فرحان، ایس ای سی پی کے کمشنر مجتبیٰ احمد لودھی اور دونوں اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی ہے۔

مفاہمتی یادداشت باہمی دلچسپی کے کئی اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرتی ہے، ان اقدامات میں اُبھرنے والے سائبر سیکیورٹی خطرات، رجحانات اور ان کے حل پر مشترکہ غور و فکر کو فروغ دینا،سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے تکنیکی معلومات اور بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کرنا، کاروباروں اور صارفین کے لیے سہولت پیدا کرنے کی خاطر ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔

یہ تعاون خطرات کی شناخت اور ان کے جواب دینے کی صلاحیت بڑھانے، سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجیز میں تحقیق اور جدت، اور 27001 آئی ایس او جیسے معیار سے متعلق آڈٹ اور تعمیل کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دے گا، اس میں ایمرجنسی کے دوران ردعمل دینے اور سائبر حملوں سے نمٹنے کی تربیت شامل ہے،ساتھ ہی قومی قوانین کے مطابق سیکٹورل کے قیام اور ان کے نظام کے لیے تعاون بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں یہ معاہدہ سائبر سیکیورٹی کے معاملات میں ایس ای سی پی اور این ٹی سی کے درمیان بہتر رابطے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ این ٹی سی کی جانب سے ایس ای سی پی کو دی گئی سابقہ مدد پر بنیاد رکھتا ہے اور قومی سطح پر مستقبل میں سائبر سیکیورٹی کے منصوبوں پر مزید تعاون کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔

ایس ای سی پی اور این ٹی سی، دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر باقاعدگی سے رابطہ رکھنے اور تعاون جاری رکھنے کے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.