BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وزارت خارجہ (ایم او ایف اے) نے پیر کے روز امید ظاہر کی ہے کہ سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان کو اردن کی حکومت کی مدد سے آئندہ چند روز میں اسرائیلی حراست سے رہا کرا لیا جائے گا۔

مشتاق احمد خان اُن سیکڑوں انسانی حقوق کارکنوں میں شامل تھے جو غزہ کی محصور آبادی تک امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہونے والے صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے۔

یہ قافلہ اگست کے آخر میں روانہ ہوا جو کہ اسرائیلی ناکہ بندی کو چیلنج کرنے کی تازہ کوشش تھی جبکہ اسرائیل کی جانب سے 450 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا جن میں سے صرف 170 کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشتاق احمد خان محفوظ ہیں اور انہیں اسرائیلی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد ملک بدری کے احکامات جاری ہونے کی توقع ہے۔ اردن کی حکومت کی مدد سے ہمیں اُمید ہے کہ یہ عمل چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔

ترجمان نے بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانہ سابق سینیٹر کی واپسی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے اردن کی حکومت کے تعاون کو مثالی اور فراخدلانہ قرار دیا۔

دفتر خارجہ نے ایک یورپی ملک سے موصول ہونے والی تصدیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد اسرائیلی قابض افواج کی حراست میں ہیں، تاہم وہ خیریت سے ہیں۔

وزارت خارجہ نے اس سے قبل ان پاکستانیوں کی بھی کامیاب واپسی کو ممکن بنایا تھا جو فلوٹیلا سے واپس لائے گئے تھے اور ان تمام برادر ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستانی شہریوں کی رہائی اور واپسی میں معاونت کی۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان بیرون ملک اپنے شہریوں کے تحفظ اور فوری وطن واپسی کے لیے پُرعزم ہے۔

Comments

Comments are closed.