BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے علاقائی مرکز کے طور پر مستحکم کرنے کے لیے تیز رفتار اقتصادی اصلاحات، شفافیت میں اضافہ اور بین الاقوامی پالیسی معیارات کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی معیشت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سینئر سول اور عسکری رہنماؤں نے شرکت کی جن میں آرمی چیف جنرل آصف منیر، ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب شامل تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا مقصد معیشت کو مضبوط بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کرنا ہے جس میں نجی شعبے کو پالیسی سازی اور اس کے نفاذ میں مرکزی کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔ ہمارا مقصد اقتصادی پالیسیوں کا فوری نفاذ یقینی بنانا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہوں۔ شفافیت اور اصلاحات کے ذریعے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مرکز بن سکتا ہے۔

اجلاس میں توانائی، انفرااسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے وزارتوں اور اداروں کو ہدایت دی کہ وہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کریں اور طویل عرصے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں حائل بیوروکریٹک رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے فعال اقدامات کریں۔

حال ہی میں سامنے آنے والے میکرو اکنامک اشاروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں، ہماری ساختی اور اقتصادی اصلاحات رنگ لارہی ہیں۔ حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے نئے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرتی رہے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارتی فروغ بھی ہماری پالیسی ایجنڈے کا ایک اہم ستون ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.