BR100 Increased By (0.17%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Increased By (0.19%)
KSE30 Increased By (0.22%)
BAFL 57.03 Increased By ▲ 0.16 (0.28%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.45 Increased By ▲ 0.10 (0.33%)
CNERGY 13.15 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 16.76 Increased By ▲ 0.86 (5.41%)
DGKC 192.99 Increased By ▲ 0.54 (0.28%)
FABL 94.16 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
FCCL 52.85 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.08 (0.54%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 307.00 Increased By ▲ 0.90 (0.29%)
HUBC 201.99 Increased By ▲ 0.57 (0.28%)
HUMNL 10.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.55 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 93.31 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
OGDC 315.99 Decreased By ▼ -0.74 (-0.23%)
PAEL 35.70 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
PIBTL 14.97 Increased By ▲ 0.29 (1.98%)
PIOC 243.74 Increased By ▲ 0.53 (0.22%)
PPL 226.11 Decreased By ▼ -0.80 (-0.35%)
PRL 93.46 Increased By ▲ 0.44 (0.47%)
SNGP 91.53 Decreased By ▼ -0.31 (-0.34%)
SSGC 23.81 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.85 Increased By ▲ 0.05 (0.64%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.82 Increased By ▲ 0.26 (0.46%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پریس کلب (این پی سی) اسلام آباد میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزارتِ داخلہ نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ یہ اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد پولیس کے اہلکار نیشنل پریس کلب میں داخل ہوئے اور جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے کے جے اے سی) کے زیر اہتمام احتجاج کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

وزیر داخلہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے بھی این پی سی پر چھاپے اور صحافیوں پر پولیس تشدد کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ فوری انکوائری کر کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

متعدد صحافیوں نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرے کی کوریج کرنے والے میڈیا نمائندوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ۔

خیال رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد مظاہروں میں تین پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عوام سے پرامن رہنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔

جے اے سی آزاد کشمیر حکومت اور وفاقی وزرا کے درمیان مراعات اور پناہ گزین نشستوں پر مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں تین روزہ ہڑتال اور ریلیوں کے دوران کشیدگی بڑھ گئی اور مواصلاتی نظام بھی معطل رہا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے جے اے سی کو نئے مذاکرات کی دعوت دی۔

Comments

Comments are closed.