BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

عالمی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے 10 سال کے طویل وقفے کے بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ (بی کے آئی اے پی) پشاور پر پروازیں بحال کر دی ہیں، جو ملکی ہوا بازی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

پیر کو ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 276 نے پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، جہاں ہوائی اڈے کے حکام نے روایتی سلامی کے ذریعے طیارے کا استقبال کیا۔ یہ 2014 کے بعد اتحاد ایئرویز کی پشاور کے لیے پہلی پرواز تھی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے) کے مطابق اتحاد ایئرویز اب ابوظہبی اور پشاور کے درمیان ہفتے میں پانچ دن پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو معمول کے مطابق پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پشاور سے ابوظہبی کے لیے روانہ ہونے والی پرواز ای وائے 277 صبح 8 بجے اڑان بھرے گی۔

ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ نئی بین الاقوامی پروازیں مسافروں کے لیے سہولت، انتخاب اور عالمی سطح پر بہتر روابط فراہم کریں گی اور یہ اتھارٹی کے محفوظ، مؤثر اور عالمی معیار کے ہوائی اڈوں کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اتحاد ایئرویز فلائی دبئی اور فلائی آئیڈیل کے بعد رواں سال پشاور ایئرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے والی تیسری بین الاقوامی ایئرلائن ہے۔

علاوہ ازیں پی اے اے نے ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے 15 ملین ڈالر کا معاہدہ بھی کیا ہے، جس سے پاکستان کے ایوی ایشن انفرااسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments

Comments are closed.