BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

بیزل کمیٹی آن بینکنگ سپروژن فیز ٹو اصلاحات، اسٹیٹ بینک نے نظرثانی شدہ ہدایات جاری کر دیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیزل کیپیٹل ایڈیکویسی فریم ورک کے تحت کریڈٹ رسک کے لیے اسٹینڈرڈائزڈ اپروچ سے متعلق نئی...
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیزل کیپیٹل ایڈیکویسی فریم ورک کے تحت کریڈٹ رسک کے لیے اسٹینڈرڈائزڈ اپروچ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جو کہ بیزل تھری اصلاحات کے فیز ٹو کے نفاذ کی جانب پہلا قدم ہے۔

نئی گائیڈلائنز کو 30 ستمبر 2025 سے 30 جون 2026 تک پیرالل رن کی بنیاد پر لاگو کیا جائے گا تاکہ بینک، ڈیجیٹل بینک اور ڈویلپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشنز (ڈی ایف آئیز) ان کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کر سکیں اور مکمل نفاذ سے پہلے اپنی آرا بھی فراہم کر سکیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، عالمی مالیاتی بحران نے مالیاتی نظام میں سنگین کمزوریاں بے نقاب کیں، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر ریگولیٹری اصلاحات کی گئیں۔ اس کے جواب میں بیزل کمیٹی آن بینکنگ سپروژن (بی سی بی ایس) نے بیزل تھری فریم ورک متعارف کرایا تاکہ بحران سے پہلے کے نظام کی خامیوں کو دور کیا جا سکے اور بینکاری شعبے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

بی سی بی ایس اصلاحات کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فیز ون میں کیپیٹل ایڈیکویسی بڑھانے، لیکویڈیٹی اور لیوریج ریشوز متعارف کرانے، اور ڈی-ایس آئی بی فریم ورک قائم کرنے پر توجہ دی گئی۔ فیز ٹو میں رسک ویٹنگ ریجیم، لیوریج ریشو اور دیگر بہتریوں پر زور دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک پہلے ہی فیز ون اصلاحات نافذ کر چکا ہے۔ اب فیز ٹو کی جانب ہموار اور بروقت منتقلی کے لیے، اور بی سی بی ایس کی رہنمائی کے مطابق، اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ رسک کے لیے اسٹینڈرڈائزڈ اپروچ پر نظرثانی شدہ ہدایات تیار کی ہیں۔

یہ ہدایات انڈسٹری میں چار سہ ماہیوں کے لیے پیرالل رن کی بنیاد پر لاگو ہوں گی، تاکہ عملی چیلنجز کا جائزہ لیا جا سکے اور ضرورت پڑنے پر صنعت کی رائے کو حتمی نفاذ میں شامل کیا جا سکے۔

اس عرصے کے دوران، بینک، ڈیجیٹل بینک اور ڈی ایف آئیز کو موجودہ اور نظرثانی شدہ دونوں ہدایات کے تحت کیپیٹل ایڈیکویسی ریٹرنز جمع کرانا ہوں گے۔

موجودہ فریم ورک کے تحت سہ ماہی ریٹرنز سہ ماہی ختم ہونے کے 14 ورکنگ ڈیز میں اور سالانہ آڈٹ شدہ ریٹرنز مالی سال ختم ہونے کے تین ماہ کے اندر جمع کرانے ضروری ہیں۔

نظرثانی شدہ نظام کے تحت سہ ماہی ریٹرنز سہ ماہی ختم ہونے کے بعد اگلے مہینے کے آخر تک جبکہ سالانہ آڈٹ شدہ ریٹرنز 30 اپریل 2026 تک جمع کرانے ہوں گے۔

اس دوران ریگولیٹری کمپلائنس کا جائزہ موجودہ ہدایات کے مطابق ہی لیا جائے گا اور نظرثانی شدہ فریم ورک کی خلاف ورزی پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ دیگر تمام ہدایات حسب سابق نافذ العمل رہیں گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.