BR100 Decreased By (-3.04%)
BR30 Decreased By (-3.74%)
KSE100 Decreased By (-2.93%)
KSE30 Decreased By (-3.01%)
BAFL 57.25 Decreased By ▼ -0.85 (-1.46%)
BIPL 26.75 Decreased By ▼ -0.90 (-3.25%)
BOP 33.48 Decreased By ▼ -1.81 (-5.13%)
CNERGY 9.70 Decreased By ▼ -0.35 (-3.48%)
DFML 18.65 Decreased By ▼ -0.73 (-3.77%)
DGKC 206.50 Decreased By ▼ -10.80 (-4.97%)
FABL 97.00 Decreased By ▼ -2.73 (-2.74%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -2.72 (-5.02%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.60 (-3.47%)
GGL 23.00 Decreased By ▼ -1.68 (-6.81%)
HBL 299.00 Decreased By ▼ -11.93 (-3.84%)
HUBC 217.60 Decreased By ▼ -5.18 (-2.33%)
HUMNL 10.82 Decreased By ▼ -0.18 (-1.64%)
KEL 7.53 Decreased By ▼ -0.40 (-5.04%)
LOTCHEM 30.62 Decreased By ▼ -1.01 (-3.19%)
MLCF 94.30 Decreased By ▼ -6.64 (-6.58%)
OGDC 322.49 Decreased By ▼ -9.10 (-2.74%)
PAEL 41.75 Decreased By ▼ -2.16 (-4.92%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -1.09 (-6.2%)
PIOC 260.00 Decreased By ▼ -9.54 (-3.54%)
PPL 224.50 Decreased By ▼ -7.92 (-3.41%)
PRL 42.61 Decreased By ▼ -0.12 (-0.28%)
SNGP 104.65 Decreased By ▼ -6.12 (-5.52%)
SSGC 28.77 Decreased By ▼ -1.92 (-6.26%)
TELE 8.74 Decreased By ▼ -0.57 (-6.12%)
TPLP 11.33 Decreased By ▼ -0.42 (-3.57%)
TRG 61.55 Decreased By ▼ -2.52 (-3.93%)
UNITY 9.70 Decreased By ▼ -0.35 (-3.48%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.04 (-3.13%)

دنیا کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ”راگاسا“ بدھ کو ہانگ کانگ سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں نے شہر کو مفلوج کر دیا، جبکہ تائیوان میں طوفان سے ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

تائیوان کے مشرقی علاقے ہُوالین میں ایک جھیل اوور فلو ہو گئی جس سے پانی کا ریلا قریبی قصبے میں داخل ہوگیا۔ پیر سے طوفان کے اثرات کے باعث جزیرے میں مسلسل بارشیں جاری ہیں۔

ہانگ کانگ میں سڑکیں سنسان ہیں، حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔ مشرقی اور جنوبی ساحلی پٹی پر سمندر کی بلند و بالا لہریں رہائشی علاقوں کی سڑکوں کو ڈبو رہی ہیں۔ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع علاقے بھی زیرِ آب آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راگاسا کی ہواؤں کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے اور یہ طوفان آئندہ چند گھنٹوں میں چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ سے ٹکرائے گا جہاں 12 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد آباد ہیں۔

ہانگ کانگ میں سب سے بلند درجہ کا طوفانی انتباہ سگنل 10 جاری کر دیا گیا ہے۔ اسکول، ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند ہیں، جبکہ 49 عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جہاں 700 سے زائد افراد نے پناہ لی ہے۔

چین کے شہر شینزین اور گوانگژو سمیت بڑے شہروں میں 7 لاکھ 70 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متعدد پروازیں منسوخ اور ہائی اسپیڈ ریل معطل کر دی گئی ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ سمندری سطح 2017 کے طوفان ہاتو اور 2018 کے منگکھٹ کی طرح بلند ہو سکتی ہے، جنہوں نے اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا تھا۔

Comments

Comments are closed.