BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

امریکی اور یورپی جامعات کے ممتاز ماہرینِ معیشت، جن میں نوبیل انعام یافتہ جوزف اسٹیگلٹز اور ڈیرن ایسیماگلو بھی شامل ہیں، نے پیر کو خبردار کیا ہے کہ عوامی مفاد میں کام کرنے والا میڈیا زوال کا شکار ہے اور حکومتوں کو معیاری صحافت کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

11 ماہرینِ معیشت کے اس گروپ نے اپنا مشترکہ بیان فورم آن انفارمیشن اینڈ ڈیموکریسی کے ذریعے جاری کیا، جو رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز اور فرانسیسی حکومت کے اشتراک سے قائم کیا گیا ایک پلیٹ فارم ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ میڈیا صنعت کو نوکریوں کے خاتمے، آمدنی میں کمی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے خطرے کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں دنیا بھر میں اے آئی کو ترقی کا ذریعہ سمجھ رہی ہیں لیکن آزاد اور قابلِ تصدیق معلومات جیسے بنیادی اثاثے پر سرمایہ کاری نہیں کر رہیں۔

ان کے مطابق، روایتی اشتہارات پر مبنی ماڈل انٹرنیٹ کے بعد تباہ ہو گیا ہے، جب کہ میٹا اور گوگل جیسے پلیٹ فارمز نے اشتہاری آمدن پر قبضہ کر لیا۔ اب نئی اے آئی چیٹ بوٹس جیسے چیٹ جی پی ٹی اور جمنائی نے خبر رساں اداروں کی ویب سائٹس پر قارئین کی آمد کو مزید کم کر دیا ہے۔

ماہرین نے زور دیا کہ حکومتوں کو عوامی مفاد کے میڈیا کی مالی معاونت اور اس کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرنی چاہیے، ورنہ صحافت کا زوال جمہوریت اور معیشت کے لیے سنگین نتائج لا سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.