فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پولیس اور سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پیر کو فضائی بمباری سے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں کم از کم 23 شہری جان سے چلے گئے اور یہ واقعہ ایسے علاقے میں ہوا ہے جہاں عسکریت پسندی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی طالبان (ٹی ٹی پی) نے حالیہ مہینوں میں خیبرپختونخوا کے افغانستان سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔
تیراہ میں تعینات ایک سینئر پولیس افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ جاں بحق افراد میں سات خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ حملہ کس نے کیا۔
پشاور میں موجود ایک سیکیورٹی افسر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس علاقے میں ٹی ٹی پی کے درجنوں ٹھکانے قائم ہیں جہاں عسکریت پسند اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔ تاہم انہوں نے بھی حملہ آور کی شناخت سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔























Comments
Comments are closed.