BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری کردیا گیا جس میں 4 فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان 6 میچ کھیلے جائیں گے۔

افغانستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ میں سپر فور ٹیموں کے انتخاب کا عمل 18 ستمبر کو مکمل ہوا۔

سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا جس کے ساتھ ہی افغانستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہوا اور بنگلہ دیش ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔

اس کے ساتھ ہی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے ٹیموں کا تعین ہوگیا جس کے مطابق گروپ اے سے بھارت اور پاکستان جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلہ دیش اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگئے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کا آخری میچ جمعہ کو بھارت اور عمان کے درمیان کھیلا گیا جس میں مینز اِن بلیو نے 21 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

سپر فور میچز

شیڈول کے مطابق سپرفور مرحلے کا آغاز ہفتے (آج) کو دبئی میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔ اس مرحلے کے چھ میچز کے بعد دو بہترین ٹیمیں فائنل کے لیے منتخب ہوں گی جو 28 ستمبر (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار (کل) کو دبئی میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

اس کے بعد پاکستان اور سری لنکا 23 ستمبر (منگل) کو ابوظہبی میں مد مقابل ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش اور بھارت 24 ستمبر (بدھ) کو دبئی میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 25 ستمبر (جمعرات) کو دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارت اور سری لنکا 26 ستمبر (جمعہ) کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

سپر فور مرحلے کے بعد ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.