BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

ایک بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی کمپنی نے پاکستانیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی ویب سائٹس سے بچیں جو نئے آئی فونز کی آڑ میں صارفین کے بینک کارڈ کی تفصیلات اور دیگر مالی معلومات چرانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔

صارفین کے لیے منگل کو جاری کیے گئے ایک انتباہ میں، جب ایپل نے نئے آئی فون کے لیے پری آرڈرز کا آغاز کیا، کاسپرسکی نے فراڈ میں اضافے کا پتہ لگایا جو ڈیوائس کی لانچنگ کے شوق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیا گیا۔ اس میں جعل سازوں نے جعلی ویب سائٹس، جھوٹے لاٹری اسکیمز اور جعلی ٹیسٹر بھرتی پروگرام تعینات کیے تاکہ ذاتی ڈیٹا اور مالی معلومات حاصل کی جاسکیں۔ ان حملوں سے نمایاں خطرات لاحق ہیں جن میں ذاتی معلومات کی چوری اور مالی نقصان شامل ہیں۔

ایک اسکیم میں ایسی جعلی ویب سائٹس شامل ہیں جو ایپل کے آفیشل اسٹور کی نقل کرتی ہیں، اور صارفین کو اس لالچ میں پھنساتی ہیں کہ وہ آئی فون 17 کو ختم ہونے سے پہلے پری آرڈر کریں۔ لیکن جیسے ہی صارفین چیک آؤٹ پر پہنچتے ہیں تو ان کے بینک کارڈ کی تفصیلات چوری کر لی جاتی ہیں۔

مزید برآں، ایک بک نائو (Book Now) بٹن کے ذریعے صارفین کو ایک ایسے فارم پر لے جایا جاتا ہے جہاں مالی معلومات درج کرنی پڑتی ہیں۔ جعل ساز جعلی لاٹری اسکیمز بھی چلا رہے ہیں، جو مفت آئی فون انعامات کا وعدہ کرتی ہیں، مگر اس میں شرکا کو ایک سروے مکمل کرنے، ذاتی معلومات (ای میل ایڈریسز، فون نمبرز وغیرہ) جمع کروانے اور ڈلیوری یا سروس فیس ادا کرنے کو کہا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک جعلی فیڈبیک پین بھی موجود ہے جہاں نام نہاد صارفین دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے انعامات وصول کر لیے ہیں۔

اس کے علاوہ، جعل ساز ٹیسٹر مواقع کے اشتہار بھی ہیں، جو ٹیکنالوجی سے شوق رکھنے والے صارفین کو یہ لالچ دیتے ہیں کہ وہ اپنے رابطہ کی تفصیلات اور شپنگ ایڈریس فراہم کریں، اور ڈلیوری کے لیے فیس ادا کریں تاکہ انہیں بظاہر ابتدائی رسائی یونٹس مل سکیں۔ لیکن یہ یونٹس کبھی فراہم نہیں کیے جاتے اور نتیجہ یا تو اسپام میل کی بھرمار کی صورت میں نکلتا ہے یا پھر ٹارگٹڈ فشنگ حملوں کی صورت میں نکلتا ہے۔

کاسپرسکی کی ویب کونٹینٹ اینالسٹ تاتیانا شچرباکووا کے مطابق سائبر مجرم بڑے پروڈکٹ لانچز کے جوش کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور صارفین کے شوق کو ڈیٹا چوری کا دروازہ بنا دیتے ہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ یہ حکمت عملیاں معمولی فشنگ حملوں سے نکل کر اب نہایت شاندار اور پالش شدہ ویب سائٹس کی صورت اختیار کر چکی ہیں جو بالکل اصلی لگ سکتی ہیں۔ صارفین کو اپنی حفاظت کے لیے فوری فیصلے کے بجائے تصدیق کو ترجیح دینا ہوگی تاکہ وہ ان موقع پرست خطرات کا شکار نہ ہوں۔

نئے آئی فون سے متعلق اس دھوکہ دہی کی لہر سے محفوظ رہنے کے لیے، کاسپرسکی صارفین کو یہ اقدامات تجویز کرتا ہے: صرف آفیشل ذرائع سے خریداری کریں: آئی فون 17 کو صرف ایپل کی ویب سائٹ، مجاز ریٹیلرز یا تصدیق شدہ کیریئرز کے ذریعے خریدیں تاکہ جعلی ویب سائٹس سے بچا جا سکے۔ یو آر ایل کی ہمیشہ تصدیق کریں اور غیر مطلوبہ آفرز سے گریز کریں۔ کسی بھی غیر مانوس ای میلز، پیغامات یا اشتہارات کو نظر انداز کریں جو ڈیلز یا انعامات کا وعدہ کرتے ہوں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.