BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

برطانیہ اور امریکا آنے والے دنوں میں ایک تاریخی ٹیکنالوجی معاہدے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے دوران متوقع ہے۔ واشنگٹن میں برطانوی سفارتخانے کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے کھربوں ڈالر کے ٹیک سیکٹرز میں تعاون کو فروغ دے گا اور کاروباروں و صارفین کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

اگرچہ معاہدے کی حتمی تفصیلات ابھی طے ہونا باقی ہیں، تاہم سفارتخانے نے بتایا کہ یہ شراکت داری مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز، ٹیلی کمیونیکیشنز اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی کلیدی ٹیکنالوجیز پر مرکوز ہوگی۔ برطانیہ کی ٹیکنالوجی سیکریٹری لِز کینڈل نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی جدید ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں کو بدل کر رکھ دے گی۔

صدر ٹرمپ منگل کو اپنے تین روزہ دوسرے سرکاری دورے کے لیے برطانیہ روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ امریکی بزنس لیڈرز کا وفد بھی ہوگا جس میں این ویڈیا کارپوریشن کے سی ای او جینسن ہوانگ اور اوپن اے آئی کے سیم آلٹمین شامل ہیں۔

اس دورے کے دوران متعدد تجارتی معاہدے متوقع ہیں، جن میں بلیک راک کی جانب سے برطانوی ڈیٹا سینٹرز میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ دونوں ممالک اس سال کے آغاز سے اپنے اپنے اے آئی ایکشن پلانز شائع کرچکے ہیں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.