BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

بلومبرگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان رواں سال دسمبر سے قبل اپنے پہلے پانڈا بانڈز کے اجرا کی تیاری کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا مقصد یوآن کے قرض کے ذریعے 2.5 کروڑ ڈالر جمع کرنا ہے۔ یہ بانڈز چین کی قومی انٹر بینک مارکیٹ میں نجی طور پر پیش کیے جائیں گے اور صرف مستند ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق بانڈ کی متوقع شرح منافع سالانہ 3 فیصد سے 4 فیصد کے درمیان ہوگی اور اس کا دورانیہ تین سال ہوگا۔

سودے کو چین انٹرنیشنل کیپٹل کارپوریشن لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ جیسے مالیاتی مشیروں اور انڈر رائٹرز کے کنسورشیم کے ساتھ ترتیب دیا جارہا ہے۔

جولائی میں وزارت خزانہ کے نمائندوں نے بیجنگ، چین میں غیر سودے پر مبنی سرمایہ کار روڈ شو کے تحت ابتدائی مارکیٹنگ اور سرمایہ کار ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا، جو پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تیاری کا حصہ تھا۔

پہلا پانڈا بانڈ اس سال جاری ہونے کی توقع ہے، جس کے لیے تمام دستاویزات اور ضروری منظوریوں، بشمول کثیرالجہتی ترقیاتی شراکت داروں سے کریڈٹ گارنٹی، کی تکمیل ضروری ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلے ڈالر اور یورو میں کئی بانڈز جاری کیے ہیں، لیکن ہم نے ابھی تک چینی سرمایہ مارکیٹ میں قدم نہیں رکھا۔ ہمیں امید ہے کہ اس سال کے دوران یہ اقدام اٹھایا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پانڈا بانڈ کے اجراء کا حجم تقریباً 300 ملین امریکی ڈالر ہوگا۔

Comments

Comments are closed.