BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

میکسیکو کے وسطی حصے میں ایک خوفناک حادثے میں 10 افراد ہلاک اور کم از کم 61 زخمی ہوگئے جب ایک فریٹ ٹرین اور ڈبل ڈیکر مسافر بس کے درمیان تباہ کن تصادم ہوا۔

ریلوے کمپنی کینیڈین پیسفک کانساس سٹی ڈی میکسیکو کے مطابق بس ٹرین کے آگے سے گزرنے کی کوشش کر رہی تھی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ کمپنی نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ ریلوے کراسنگ پر لگے اشاروں اور ہدایات پر عمل کریں۔

حادثہ اٹلا کومولکو اور مراواتیو کے درمیان ہائی وے کے صنعتی علاقے میں پیش آیا، جو میکسیکو سٹی سے تقریباً 115 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں سات خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر نے بتایا کہ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بعض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس کی اوپری منزل کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا اور لوہے کا فریم مڑ گیا۔

میکسیکو اور لاطینی امریکا میں مہلک بس حادثات عام ہیں۔ صرف 2023 میں وفاقی شاہراہوں پر 12,099 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں قریب 1,900 افراد جان سے گئے۔ فروری میں بھی جنوبی میکسیکو میں ایک بس ٹریلر سے ٹکرا کر آگ لگنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بسیں میکسیکو میں سفر کا بڑا ذریعہ ہیں، جبکہ صدر کلاؤڈیا شین بام کی حکومت مسافر ریل نیٹ ورک کے توسیعی منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

Comments

Comments are closed.