پاکستان
صدر زرداری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے
- ایوانِ صدر کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی نے یہ بل 12 اگست کو منظور کیا تھا۔
صدر آصف علی زرداری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔
سینیٹ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی نے یہ بل 12 اگست کو پانچ پرائیویٹ ممبرز بلز کے ساتھ منظور کیا تھا۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ اس بل کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈھانچے اور گورننس کو زیادہ مؤثر بنایا جائے گا۔ ترمیم کا مقصد ادارے کی ازسرِ نو تنظیم اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس بل کی منظوری صحت کے شعبے میں اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

























Comments
Comments are closed.