BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ پاکستان نومبر میں اپنی تاریخ کی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا، جس میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

پی سی بی کے بیان کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جو آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں ہوگا، کی تیاری کے طور پر کام آئے گا۔

افتتاحی میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا۔ یہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوگا، اس سے قبل وہ پاکستان میں پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکا ہے۔

۔

19 نومبر کو راولپنڈی میں سری لنکا اور افغانستان مدِ مقابل ہوں گے، اس کے بعد ایونٹ لاہور منتقل ہوگا جہاں باقی پانچ میچز سمیت 29 نومبر کو فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر، سمیر احمد سید نے کہا جی سری لنکا اور افغانستان کی میزبانی کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹرائی سیریز نہ صرف ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ہوگی بلکہ شائقین کو اپنے ملک میں دلچسپ کرکٹ دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

ٹرائی سیریز سے پہلے پاکستان 12 اکتوبر سے 8 نومبر تک ساؤتھ افریقہ کی میزبانی کرے گا، جس میں دو ٹیسٹ، تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہیں۔

ٹرائی سیریز کا شیڈول:

17 نومبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان، راولپنڈی

19 نومبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان، راولپنڈی

22 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، لاہور

23 نومبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان، لاہور

25 نومبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان، لاہور

27 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، لاہور

29 نومبر: فائنل، لاہور

Comments

Comments are closed.