BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

اقوام متحدہ کی عارضی فورس برائے لبنان (یونیفل) نے انکشاف کیا ہے کہ منگل کی صبح اسرائیلی ڈرونز نے چار گرینیڈ اس وقت گرائے جب امن مشن کے اہلکار ایک شاہراہ پر رکاوٹیں ہٹانے کا کام کر رہے تھے۔ ان رکاوٹوں کی وجہ سے یونیفل کے ایک ٹھکانے تک رسائی میں دشواری پیش آ رہی تھی۔

یونیفل کے مطابق ایک گرینیڈ 20 میٹر اور تین گرینیڈ تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر اہلکاروں اور گاڑیوں کے قریب گرے۔ بیان میں کہا گیا کہ نومبر گزشتہ برس کی جنگ بندی کے بعد یہ یونیفل کے اہلکاروں اور اثاثوں پر سب سے سنگین حملوں میں سے ایک ہے۔

یونیفل نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی کہ اہلکار جنوبی لبنان کے گاؤں مروحين کے قریب سڑک کی صفائی کا کام انجام دیں گے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل نداف شوشانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ جنوبی لبنان میں ایک چوکی پر تعینات فوجیوں نے مشکوک سرگرمی دیکھ کر علاقے میں اسٹن گرینیڈز استعمال کیے تاکہ مبینہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد فوج نے جائزہ لینے کے بعد وضاحت جاری کی اور اس بات پر زور دیا کہ امن اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امن اہلکاروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ امن اہلکاروں اور اقوام متحدہ کی تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر یونیفل کے مشن میں 2026 کے اختتام تک توسیع کی تھی جس کے بعد ایک سالہ مرحلہ وار انخلا شروع ہوگا۔

Comments

Comments are closed.