BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر دھماکا، 11 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

  • حکام کو مزید ہلاکتوں کا خدشہ، صوبائی حکومت نے اعلیٰ سطح تحقیقات کا حکم دے دیا
شائع September 3, 2025 اپ ڈیٹ September 3, 2025 12:36am

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے باہردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے مطابق دھماکا پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کی گاڑی کے قریب اس وقت ہوا جب وہ ریلی سے واپس جارہےتھے، آج نیوز کے مطابق سردار اختر مینگل محفوظ رہے۔

آج نیوز، اے ایف پی اور دیگر میڈیا سورسز کے مطابق یہ ایک خودکش دھماکا تھا تاہم اس رپورٹ کے فائل ہونے تک کسی سرکاری ذرائع نے دھماکے کی نوعیت کی تصدیق نہیں کی۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں، علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو سول اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں چار گاڑیاں شدید طور پر متاثر ہوئیں۔

بلوچستان ہوم ڈپارٹمنٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے اعلیٰ سطح تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں اور تفتیشی حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی حملے کی مذمت

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی شدید مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ دھماکا انسانیت کے دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔

انہوں نے اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو بہترین ممکنہ علاج فراہم کیا جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔دہشت گردوں کو صوبے کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.