BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز وفاقی وزرا کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔

وزیراعظم آفس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں موجود رہیں تاکہ انخلا، ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کر سکیں۔

یہ ہدایات ایسے موقع پر دی گئیں جب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور آزاد جموں و کشمیرکے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔

حکام نے عوام کو ہدایت دی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں، ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور غیر ضروری سفر نہ کریں۔

اس سے قبل این ڈی ایم اے نے خبردار کیا تھا کہ دریائے ستلج جو اس وقت گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے سیلابی سطح پر ہے، بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث انتہائی بلند سیلابی سطح تک پہنچ سکتا ہے۔

اسی دوران وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو ہدایت دی کہ وہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، مقامی انتظامیہ کو مکمل معاونت فراہم کریں، کمزور کمیونٹیز کو پیشگی وارننگ جاری کریں اور خطرے سے دوچار آبادیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کو یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے مزید زور دیا کہ دریاؤں کے کناروں پر بسنے والے افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جائے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف آپریشنز کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

Comments

Comments are closed.