BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

وزیر اعظم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کا اجراء کردیا

  • نقدی کے بغیر لین دین موجودہ دور کی ناگزیر ضرورت ہے، شہباز شرہف
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیر کے روز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کے لیے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کے اجراء کا اعلان کیا ہے اور سے پاکستان کی شفافیت، مالی شمولیت اور نقدی کے بغیر معیشت کی طرف پیش رفت میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

وزیرِاعظم نے اس نظام کا افتتاح وفاقی وزراء، بی آئی ایس پی کی قیادت اور بین الاقوامی شراکت داروں کی موجودگی میں کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ سسٹم حقیقی معنوں میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح کے لیے باعثِ رحمت ہے کیونکہ یہ بی آئی ایس پی کے مستحقین کو مالی معاونت تک محفوظ، شفاف اور براہِ راست رسائی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بی آئی ایس پی غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی کے لیے ایک ”عظیم اقدام“ ہے، تاہم اس کے اثرات کو بڑھانے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

وزیرِاعظم نے اس اقدام کو ”نقدی کے بغیر معیشت کی جانب ایک بڑا قدم“ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کیش لیس لین دین ہمارے دور کی ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ یہ وقت بچاتا ہے، کرپشن ختم کرتا ہے اور کارکردگی لاتا ہے، جس سے پاکستان تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بی آئی ایس پی کی قیادت پر زور دیا کہ وہ تعلیم اور صحت کو پروگرام کے ساتھ مشروط کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک خاندان کو معاونت مل رہی ہے تو اس شرط کے ساتھ ہونی چاہیے کہ اس گھر کے تمام بچے اسکول جائیں۔ اسی طرح صحت کی مہمات کو بھی بی آئی ایس پی کی معاونت کے ساتھ جوڑا جانا چاہیے۔ تب ہی یہ پروگرام لاکھوں بچوں کے لیے ایک حقیقی ورثہ بنے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ آٹھ سے دس ماہ کے عملدرآمد کے عرصے کو کم کر کے صرف چار ماہ کر دیا جائے۔

بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے اس اجراء کو پاکستان کے سماجی تحفظ کے سفر میں ایک ”اہم اور تاریخی سنگِ میل“ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام جو ایک کروڑ سے زائد غریب خاندانوں کی مدد کرتا ہے نہ صرف مالی معاونت بلکہ سماجی اور معاشی اعتبار سے بااختیار بنانے کا راستہ بھی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ خواتین کے قومی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (سی این آئی سی ) کے ساتھ فوائد کو منسلک کرنے سے انہیں قومی ڈیٹا بیس میں شناخت اور شمولیت ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے والٹس ”مزید مواقع فراہم کریں گے“ اور ٹیکنالوجی سے ناآشنا خواتین کے لیے ڈیجیٹل خواندگی کے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

Comments

Comments are closed.