کاروبار اور معیشت
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 ملین ڈالر کا اضافہ، مجموعی حجم 14.26 ارب ڈالر
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جمعرات کو بتایا ہے کہ 15 اگست 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے ذخائر بڑھ کر 14.26 ارب ڈالر (14,256.2 ملین ڈالر) تک پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کی جانب سے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.31 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جس کے بعد ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 19.57 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 11 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔






















Comments
Comments are closed.