BR100 Increased By (0.59%)
BR30 Increased By (0.86%)
KSE100 Increased By (0.42%)
KSE30 Increased By (0.42%)
BAFL 58.60 Increased By ▲ 0.16 (0.27%)
BIPL 25.38 Increased By ▲ 0.18 (0.71%)
BOP 34.28 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.95 Increased By ▲ 0.11 (0.53%)
DGKC 195.50 Increased By ▲ 2.53 (1.31%)
FABL 89.93 Increased By ▲ 0.14 (0.16%)
FCCL 53.49 Increased By ▲ 0.66 (1.25%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.82 Increased By ▲ 0.85 (4.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 1.00 (0.35%)
HUBC 215.02 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.13 (1.62%)
LOTCHEM 27.71 Decreased By ▼ -0.18 (-0.65%)
MLCF 87.00 Increased By ▲ 0.49 (0.57%)
OGDC 322.90 Increased By ▲ 2.94 (0.92%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 16.98 Increased By ▲ 0.31 (1.86%)
PIOC 268.15 Increased By ▲ 2.09 (0.79%)
PPL 229.39 Increased By ▲ 1.21 (0.53%)
PRL 34.87 Increased By ▲ 0.19 (0.55%)
SNGP 99.39 Increased By ▲ 0.21 (0.21%)
SSGC 27.00 Increased By ▲ 0.40 (1.5%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.28 (3.38%)
TPLP 8.61 Increased By ▲ 0.39 (4.74%)
TRG 69.85 Increased By ▲ 0.14 (0.2%)
UNITY 11.68 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

آج نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ سول اور فوجی رہنماؤں کو جمعرات کو ایوان صدر میں ملک کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں قومی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ان کی قیادت اور بہادری کے اعتراف میں ملک کے دوسرے بڑے فوجی اعزاز ہلال جرات سے نوازا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بین الاقوامی سفارتی محاذ، خصوصاً بھارت سے حالیہ کشیدگی کے دوران ان کے کردار پر نشانِ امتیاز عطا کیا گیا۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت کئی وفاقی وزراء، جن میں خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، آفتاب ترین، محسن نقوی اور احسن اقبال شامل ہیں، کو بھی عوامی خدمت اور حکمرانی کے میدان میں ان کی خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے افسران و جوانوں کو آپریشن ”بنیان مرصوص“ کے دوران غیر معمولی جرأت اور عظیم قربانیوں پر فوجی اعزازات دیے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق صدرِ پاکستان نے خوشی کے ساتھ پاکستان آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے افسران و جوانوں کو آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران نمایاں بہادری اور عظیم قربانیوں پر فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے۔

اعزازات کی تفصیل درج ذیل ہے: ستارۂ جرأت 8، تمغۂ جرأت 5، ستارۂ بسالت 24، تمغۂ بسالت 45 ، امتیازی اسناد 146، چیف آف آرمی اسٹاف کمنڈیشن کارڈز259، تمغۂ امتیاز (ملٹری)1

ستارۂ جرأت حاصل کرنے والے ایئر فورس کے افسران: ونگ کمانڈر بلال رضا، جی ڈی (پی)، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، جی ڈی (پی)، اسکواڈرن لیڈر ایم یوسف خان، جی ڈی (پی)، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق، جی ڈی (پی)، اسکواڈرن لیڈر محمد حسن انیس، جی ڈی (پی)، اسکواڈرن لیڈر طلال حسن، جی ڈی (پی)،اسکواڈرن لیڈر فداء محمد خان، جی ڈی (پی)، فلائٹ لیفٹیننٹ محمد اشہد عامر، جی ڈی (پی)

تمغۂ جرأت حاصل کرنے والے افسران و جوان: لانس حوالدار عامر شیراز (شہید)، بلوچ رجمنٹ، نائیک عبد الرحمن (شہید)، اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی)، لانس نائیک اکرام اللہ (شہید)، آزاد کشمیر رجمنٹ، سپاہی عدیل اکبر (شہید)، پنجاب رجمنٹ، کیپٹن علی حسن، فرنٹیئر فورس (ایف ایف)

سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ درج ذیل افسران اور جوانوں کو ستارۂ بسالت سے نوازا گیا ہے: سپاہی نثار علی (شہید)، پنجاب رجمنٹ ، لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، بلوچ رجمنٹ، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز، آرمرڈ کور، لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، آرمرڈ کور، لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ایئر ڈیفنس، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، آزاد کشمیر رجمنٹ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ ، میجر جنرل واجد عزیز، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، پنجاب رجمنٹ، میجر جنرل کاشف عبداللہ، پنجاب رجمنٹ، میجر جنرل سید محمد جواد طارق، فرنٹیئر فورس، میجر جنرل تجدید ممتاز، بلوچ رجمنٹ، کیپٹن محمد حیدر علی، آرٹلری، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، نیوی، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، نیوی، ریئر ایڈمرل فیصل امین، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، نیوی، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، تمغۂ بسالت، نیوی، کیپٹن محمد عاطف امین، پاکستان نیوی، ایئر وائس مارشل محمد احسن الحق، جی ڈی (پی)، ایئر فورس، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، جی ڈی (پی)، ایئر فورس، ایئر کموڈور عطا اللہ زیب، جی ڈی (پی)، ایئر فورس، ایئر کموڈور ضیاء آفتاب، جی ڈی (پی)، ایئر فورس، ایئر کموڈور محمد نعمان علی خان، جی ڈی (پی)، ایئر فورس، ایئر کموڈور علی جاوید ہاشمی، انجینئرنگ، ایئر فورس، ایئر کموڈور سجاد حیدر، ایئر ڈیفنس، ایئر فورس۔

درج ذیل افسران و جوانوں کو امتیازی سند سے نوازا گیا ہے: میجر جنرل محمد عرفان (ایچ آئی۔ایم)، پنجاب رجمنٹ، میجر جنرل چوہدری عامر اجمل (ایچ آئی۔ایم)، بلوچ رجمنٹ، میجر جنرل مشتاق علی (ایچ آئی۔ایم)، آرٹلری، میجر جنرل سلمان معین (ایچ آئی۔ایم)، بلوچ رجمنٹ، میجر جنرل محمد عباس، آرٹلری، میجر جنرل شاہد عامر افسر، پنجاب، میجر جنرل محمد عمران خان بابر، سندھ، میجر جنرل عثمان اقبال، آرٹلری، میجر جنرل محمد انتخاب عالم، بریگیڈیئر سجاد سرور، سگنلز، بریگیڈیئر غضنفر اقبال، آرٹلری، بریگیڈیئر محمد ارشد، ایف ایف رجمنٹ، بریگیڈیئر وقار علی، آرٹلری، بریگیڈیئر احسن منصور ورک، پنجاب رجمنٹ، لیفٹیننٹ کرنل احمد عمر، اے سی، لیفٹیننٹ کرنل محمد شہزاد، آرٹی، لیفٹیننٹ کرنل وقاص منصور، آرٹی، لیفٹیننٹ کرنل محمد زکریا، ای ایم ای، لیفٹیننٹ کرنل انصر چاند، ایف ایف، لیفٹیننٹ کرنل شہباز علی خان، ایف ایف، لیفٹیننٹ کرنل علی ذیشان، اے کے، لیفٹیننٹ کرنل احمد علی، سی ایم آئی، میجر محمد عماد، آئی سی ٹی او، میجر فرحت علی، آرٹی، میجر نجیب الرحمن، سگنلز، میجر نوید اللہ، آرٹی، کیپٹن محمد فہد ظہیر، اے ڈی، کیپٹن یاسر جمیل، ایف ایف، کیپٹن بدر خان ریاض، آرٹی، کیپٹن محمد احمد، آرٹی، کیپٹن ارحم دیدار، اے ڈی، کیپٹن محمد وجاہت یونس، اے ایم سی (جی ڈی ایم او)، لیفٹیننٹ انس نعیم، آرٹی، لیفٹیننٹ نوشیر زمان چیمہ، این ایل آئی، سیکنڈ/لیفٹیننٹ مظہر علی، مجاہد، صوبیدار محمد جاوید، ایف ایف، حوالدار اسد علی خان، آرٹی، حوالدار امام علی، بلوچ، حوالدار سعد اللہ شاہ، ایف ایف، حوالدار منیر احمد، مجاہد، حوالدار مجیب الرحمن، مجاہد، نائیک محمد مناہل، اے ڈی، لانس نائیک محمد رشید، بلوچ، سپاہی آصف علی، آرٹی، سپاہی شرافت اللہ، اے کے، سپاہی خبیب حسین، مجاہد، سپاہی عبدالستار، پی آر (پنجاب)، کموڈور احمد حسین (ستارۂ امتیاز)، کموڈور انور سعید (تمغۂ امتیاز)، کیپٹن سید اعجاز حسین شاہ، پی این، کیپٹن محمد علی، پی این، کیپٹن سہیل احمد راجہ، پی این، کیپٹن کامران علی بھٹی، پی این، لیفٹیننٹ ولید ارشد، پی این، سی ڈبلیو ای اے (او سی) محمد اعجاز،ایئر کموڈور سید نبیل مسعود، ایئر کموڈور عرفان رسول غوری، ایئر کموڈور عبدالغفار بزدار، ایئر کموڈور مدثر ارشد ملہی، گروپ کیپٹن محمد سلیم رضا، گروپ کیپٹن محمد جواد عظیم، گروپ کیپٹن ذیشان علی، گروپ کیپٹن عامر حمزہ مہدی، ونگ کمانڈر قاسم خان، ونگ کمانڈر عمر فاروق، اسکواڈرن لیڈر مخدوم محمد سمیع،اسکواڈرن لیڈر یاسر اکرم، اسکواڈرن لیڈر جنید امجد صدیقی، اسکواڈرن لیڈر حسام اشفاق، اسکواڈرن لیڈر عدنان اکرم، اسکواڈرن لیڈر ذ یشان محمد، اسکواڈرن لیڈر علی قاسم، اسکواڈرن لیڈر نعمان حیدر، اسکواڈرن لیڈر محمد عابد، اے ڈی، اسکواڈرن لیڈر سلیمان اشتیاق ستی، اے ڈی، اسکواڈرن لیڈر محمد دانش اقبال، اے اینڈ ایس ڈی، اسکواڈرن لیڈر ماجد شہزاد، آئی ٹی، اسکواڈرن لیڈر اظہر لطیف، میٹ، اسکواڈرن لیڈر رضوان کریم، ایم ای ایس، فلائٹ لیفٹیننٹ محمد سروش، انجینئر، فلائٹ لیفٹیننٹ محمد ضرار ہاشمی، انجینئر، فلائنگ آفیسر محمد حسن ناصر، انجینئر، چیف وارنٹ آفیسر اکرام خان، چیف وارنٹ آفیسر محمد اشرف خان، چیف وارنٹ آفیسر محمد ماجد، چیف ٹیکنیشن سمیع اللہ، چیف ٹیکنیشن محمد اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن مبشر جاوید، سینئر ٹیکنیشن ارشد مبین، کارپورل ٹیکنیشن فاروق احمد

چیف آف آرمی اسٹاف کمیینڈیشن کارڈ سے درج ذیل افسران اور جوانوں کو نوازا گیا ہے: میجر جنرل رانا عرفان شکیل رامے، ستارہ امتیاز (ملٹری)،سی ایم آئی، میجر جنرل سید علی رضا، ہلال امتیاز (ملٹری)، سگنلز، بریگیڈیئر محمد طارق خان، بلوچ رجمنٹ، بریگیڈیئر محمد ساجد محمود، بلوچ رجمنٹ، بریگیڈیئر محمد معراج خان، ایئر ڈیفنس، بریگیڈیئر عامر فرید خان، ایف ایف، بریگیڈیئر ذکا اللہ، آرٹلری، بریگیڈیئر جواد حیدر، آرٹلری، بریگیڈیئر سید طلال منصور، پنجاب رجمنٹ، بریگیڈیئر سالس احمد، سگنلز، بریگیڈیئر اسد رؤف، سگنلز، بریگیڈیئر فرحان شاہد خان، سگنلز، بریگیڈیئر علی نواز خان نیازی، اے سی، بریگیڈیئر حارس عزیز انصاری، سگنلز، بریگیڈیئر نعمان راشد خان، سگنلز، کرنل عثمان خالد، ایئر ڈیفنس، کرنل شاہد محمود اختر، انجینئرز، کرنل نعمان رحمان خٹک، سی ایم آئی، کرنل خاقان سرور، سگنلز، کرنل نبیل اصغر، ای ایم ای، لیفٹیننٹ کرنل سید محمد طاہر حمید، سی ایم آئی، لیفٹیننٹ کرنل اسامہ خان، اے سی، لیفٹیننٹ کرنل محمد افضال ریاض، آرٹی، لیفٹیننٹ کرنل خلدون بن نظیر، سی ایم آئی، لیفٹیننٹ کرنل محمد مہدی، بلوچ، لیفٹیننٹ کرنل عدنان احمد خان، اے کے، لیفٹیننٹ کرنل بلال شہزاد، سی ایم آئی، لیفٹیننٹ کرنل محمد شہزاد خورشید، اے سی، لیفٹیننٹ کرنل احمد رضا کاظمی، آرٹی، لیفٹیننٹ کرنل محمد بلال، پنجاب، لیفٹیننٹ کرنل محمد عمران، پنجاب، لیفٹیننٹ کرنل مرزا جہانتاب خالد، آرٹی، لیفٹیننٹ کرنل ابوبکر مرتضیٰ بٹر، پنجاب، لیفٹیننٹ کرنل محمد رضوان یونس، سگنلز، لیفٹیننٹ کرنل شاہد حسین، آرٹی، لیفٹیننٹ کرنل محمد قمبر رضا، جی ایل، لیفٹیننٹ کرنل نومان خلیل، بلوچ، لیفٹیننٹ کرنل عمیر عزیز بھٹی، سندھ، لیفٹیننٹ کرنل عقیل زاہد، سندھ، لیفٹیننٹ کرنل عامر شعیب اختر، سگنلز، لیفٹیننٹ کرنل حمزہ نواز خان، ایف ایف، لیفٹیننٹ کرنل محمد اسد خان، اے کے، میجر عامر ارشاد، انجینئرز، میجر عرفان حیدر، اے کے، میجر طاہر اقبال خٹک، آرٹی، میجر عمر جاوید، ٹی ایس او، میجر فاران اکبر، بلوچ، میجر مشف بن علی، آرٹی، میجر عبداللہ کامران، ایف ایف،میجر شاہ زیب ابن احمد، سی آیم آئی، میجر محمد احمر، آرٹی، میجر علی رضا، ایئر ڈیفنس، میجر اسامہ حسین بخاری، سگنلز، میجر غلام مصطفیٰ، این ایل آئی، میجر فہیم عباس، آئی سی ٹی او، میجر حسن بن فیض، سگنلز، میجر کامران سلیم، مجاہد، میجر ذوالفقار علی، مجاہد، میجر خالد یعقوب، مجاہد، کیپٹن عبداللہ، پنجاب، کیپٹن منیب جمال عامر، آرٹی، کیپٹن محمد مہد عامر، آرٹی، کیپٹن بلال احمد گل، اے ڈی، کیپٹن تمیم علی خان، ایف ایف،کیپٹن کلیم اللہ، اے ایم سی، کیپٹن ماہ نور نصر، سگنلز، کیپٹن محمد حیدر اعجاز، مجاہد، لیفٹیننٹ عمران کاشف، اے کے،لیفٹیننٹ حسیب علی، آرٹی،لیفٹیننٹ وقاص علی، آرٹی،لیفٹیننٹ عبداللہ بن مسعود، پنجاب،لیفٹیننٹ زوہیب یامین، ایف ایف،لیفٹیننٹ زیشان امتیاز، اے ڈی،لیفٹیننٹ مجتبٰی احمد، بلوچ،لیفٹیننٹ وقار اسلم، مجاہد،حوالدار محمد تنویر، آرٹی، حوالدار خالد محمود، اے ڈی، حوالدار عبد الرحمن، اے ڈی، نائیک محمد فاراز نذیر، آرٹی، نائیک محمد ایوب، اے ڈی، نائیک محمد وارث، انجینئرز، لانس نائیک حسنین، آرٹی، لانس نائیک صدام حسین، اے ڈی، لانس نائیک شعیب خان، پنجاب، سپاہی ندیم عباس، آرٹی، سپاہی منور اقبال، اے ڈی، سپاہی محمد بلال، پنجاب، سپاہی علی عمران، پنجاب، سپاہی وسیم احمد، پنجاب، سپاہی محمد آصف، بلوچ، سپاہی ابرار علی، ایف ایف، سپاہی حیدر علی، ایف ایف، سپاہی محمد وسیم، ایس ایس جی، سپاہی راول اسلم، ایس ایس جی، سپاہی جمیل عزیز، اے ایم سی، سپاہی عدنان نور، مجاہد، سپاہی محمد فیصل، مجاہد، ڈی ایس آر محراب گل، پاکستان رینجرز (پنجاب)، سپاہی غلام مصطفیٰ، پاکستان رینجرز، سپاہی محمد عثمان، پاکستان رینجرز

مسلح افواج کی اعلیٰ کارکردگی اور قومی دفاع میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں لیفٹیننٹ کمانڈر خرم ریاض (پاک بحریہ) کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

اس پُروقار تقریب میں جہاں عسکری قیادت کی عملی مہارت کو سراہا گیا، وہیں حکومت کی سفارتی حکمتِ عملی کو بھی اجاگر کیا گیا، جو اس امر کا مظہر ہے کہ پاکستان بدلتے ہوئے علاقائی حالات کے تناظر میں ایک متحد قومی بیانیہ اور مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.