کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے آئی ٹی اور آئی ٹی سے متعلقہ انفرااسٹرکچر اور فائبرائزیشن کی تعمیر یا تنصیب کے لیے رائٹ آف وے (ROW) چارجز ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے اس پیش رفت کو پاکستان کی براڈ بینڈ سہولیات کے لیے ایک گیم چینجر قرار دیا۔
انہوں نے ایکس پر لکھا کہ آغاز ہو چکا ہے! انٹرنیٹ کے پھیلاؤ میں اب کوئی رکاوٹ نہیں!
سی ڈی اے نے رائٹ آف وے چارجز ختم کر دیے ہیں؛ اگلا مرحلہ بڑے وفاقی اداروں کا ہوگا۔ پورٹل پہلے ہی فعال ہے!






















Comments
Comments are closed.