یورپی تاجروں کے مطابق پاکستان کی سرکاری تجارتی ایجنسی ٹی سی پی نے بین الاقوامی نیلامی میں تقریباً 55 ہزار میٹرک ٹن سفید چینی خرید لی ہے، جس میں زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ٹن کی خریداری کے لیے بولی منگل کو بند ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق 30 ہزار ٹن درمیانے درجے کی چینی الخلیج شوگر سے فی ٹن 586 ڈالر (کاسٹ اینڈ فریٹ) کی لاگت پر خریدی گئی جبکہ 25 ہزار ٹن عمدہ درجے کی چینی ڈریفس سے تقریباً فی ٹن 580 ڈالر (کاسٹ اینڈ فریٹ) پر حاصل کی گئی ہے۔
تاجروں کے مطابق ایک اور بولی دہندہ کو اپنی پیشکش میں تبدیلی کی درخواست کی گئی ہے اور اس ہفتے مزید کوئی معاہدہ بھی ممکن ہے۔
پاکستان کی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے بعد قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دے دی ہے۔ نیلامی میں بولیاں پیر کو موصول ہوئیں۔






















Comments
Comments are closed.