BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

متحدہ عرب امارات کی ٹیکنالوجی کمپنی یانگو گروپ نے یانگو وینچرز کے ذریعے پاکستان میں اپنی پہلی سرمایہ کاری کرتے ہوئے فِنٹیک پلیٹ فارم ٹرکر میں حصہ حاصل کیا ہے جو لاجسٹکس سیکٹر کے مالیاتی نظام کو ڈیجیٹل بنانے میں پیش پیش ہے۔

یہ معاہدہ یانگو گروپ کے لیے پاکستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں داخلے کا سنگِ میل ہے اور طویل مدتی ڈیجیٹل ترقی کے لیے اس کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ سرمایہ کاری سے ٹرکر کو اپنی خدمات کو بڑھانے، کریڈٹ اسکورنگ کے نظام کو مضبوط کرنے اور ملک بھر کے ہزاروں ٹرکنگ بزنسز کے لیے مالی سہولتیں بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ یانگو وینچرز عالمی تجربات اور 30 سے زائد ممالک کی مارکیٹ کی بصیرت بھی فراہم کرے گا تاکہ کمپنی تیزی سے ترقی کر سکے۔

یانگو وینچرز یانگو گروپ کا 20 ملین ڈالر کا کارپوریٹ وینچر فنڈ ہے جو MENAP، سب صحارا افریقہ اور لاطینی امریکہ میں امید افزا اسٹارٹ اپس کی معاونت کرتا ہے، انہیں سرمایہ کے ساتھ رائیڈ ہیلنگ، ای کامرس، فِنٹیک اور مصنوعی ذہانت کے عالمی تجربات بھی فراہم کرتا ہے۔

یانگو گروپ کے سی ای او دانیئل شولیکو نے کہا کہ پاکستان کا لاجسٹکس سیکٹر بے پناہ امکانات رکھتا ہے اور ٹرکر آپریٹرز کو وہ مالی اوزار فراہم کر رہا ہے جو انہیں مسابقتی مارکیٹ میں کامیابی کے لیے چاہیے۔ ٹرکر کے سی ای او شریر باوانی نے کہا کہ یانگو گروپ کے تجربے سے پاکستان میں خدمات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

2019 میں قائم ہونے والا ٹرکر پاکستان کے 35 ارب ڈالر سے زائد کے لاجسٹکس مارکیٹ کو ڈیجیٹل کر رہا ہے، جہاں 20,000 سے زائد ڈرائیورز اور 100 سے زائد ادارہ جاتی کلائنٹس شامل ہیں۔ ایس ای سی پی سے این بی ایف سی لائسنس حاصل کرنے کے بعد، ٹرکر ورکنگ کیپیٹل اور فلیٹ فنانسنگ کے جدید حل بھی فراہم کر رہا ہے جو اس کے ملکیتی کریڈٹ انجن ’پرزم‘ اور قرض مینجمنٹ سسٹم پر مبنی ہیں۔یہ سرمایہ کاری یانگو گروپ کی عالمی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد کاروباریوں کو بااختیار بنانا اور دنیا بھر میں ڈیجیٹل انقلاب کو فروغ دینا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.