BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
مارکٹس

اوپیک پلس کی ستمبر میں پیداوار بڑھانے کی منظوری کے بعد تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جب اوپیک پلس نے ستمبر میں تیل کی پیداوار میں مزید بڑا...
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جب اوپیک پلس نے ستمبر میں تیل کی پیداوار میں مزید بڑا اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی معیشت کی سست روی کے خدشات نے بھی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت 40 سینٹس یا 0.57 فیصد کمی کے ساتھ فی بیرل 69.27 ڈالر ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کی قیمت 37 سینٹس یا 0.55 فیصد کمی کے بعد 66.96 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ جمعہ کو دونوں قیمتیں فی بیرل تقریباً 2 ڈالر کم ہو چکی تھیں۔

اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک — جو مجموعی طور پر اوپیک پلس کہلاتے ہیں — نے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں ستمبر کے لیے یومیہ 5 لاکھ 47 ہزار بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یہ فیصلہ مارکیٹ شیئر واپس حاصل کرنے اور گرتے ذخائر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

یہ اضافہ اوپیک پلس کی بڑی پیداوار میں کمی کو مکمل طور پر واپس لینے کا اشارہ ہے، جس میں متحدہ عرب امارات کے لیے علیحدہ پیداوار میں اضافے کی اجازت بھی شامل ہے۔ مجموعی طور پر یہ اضافہ 25 لاکھ بیرل یومیہ بنتا ہے، جو دنیا کی مجموعی طلب کا تقریباً 2.4 فیصد ہے۔

تاہم، گولڈمین سیکس کے تجزیہ کاروں کے مطابق اوپیک پلس کے آٹھ ممالک کی طرف سے حقیقی اضافہ 17 لاکھ بیرل یومیہ متوقع ہے، کیونکہ کئی رکن ممالک نے پہلے زائد پیداوار کی تھی اور اب کمی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، ایران اور روس پر ممکنہ امریکی پابندیوں سے رسد متاثر ہونے کا خدشہ بھی منڈی میں موجود ہے۔ صدر ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے۔ اگرچہ بھارت کے دو جہاز دیگر مقامات کی جانب موڑ دیے گئے ہیں، لیکن بھارتی حکام نے واضح کیا ہے کہ وہ روسی تیل کی خریداری جاری رکھیں گے۔

امریکی معیشت کی سست رفتاری، نئی تجارتی پابندیاں، اور کمزور روزگار کے اعدادوشمار نے بھی تیل کی عالمی طلب پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔

Comments

Comments are closed.