BR100 Decreased By (-1.08%)
BR30 Decreased By (-1.23%)
KSE100 Decreased By (-0.85%)
KSE30 Decreased By (-1.61%)
BAFL 58.80 Decreased By ▼ -0.23 (-0.39%)
BIPL 24.09 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 30.94 Decreased By ▼ -0.76 (-2.4%)
CNERGY 12.10 Increased By ▲ 0.04 (0.33%)
DFML 15.73 Increased By ▲ 0.18 (1.16%)
DGKC 200.41 Decreased By ▼ -2.78 (-1.37%)
FABL 91.91 Decreased By ▼ -1.23 (-1.32%)
FCCL 58.05 Decreased By ▼ -0.66 (-1.12%)
FFL 13.35 Decreased By ▼ -0.12 (-0.89%)
GGL 19.24 Decreased By ▼ -0.67 (-3.37%)
HBL 299.89 Decreased By ▼ -2.87 (-0.95%)
HUBC 201.61 Decreased By ▼ -6.44 (-3.1%)
HUMNL 8.63 Decreased By ▼ -0.06 (-0.69%)
KEL 6.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 24.43 Decreased By ▼ -0.39 (-1.57%)
MLCF 100.04 Decreased By ▼ -2.05 (-2.01%)
OGDC 312.89 Decreased By ▼ -3.35 (-1.06%)
PAEL 33.48 Decreased By ▼ -0.54 (-1.59%)
PIBTL 13.19 Decreased By ▼ -0.23 (-1.71%)
PIOC 262.29 Decreased By ▼ -3.15 (-1.19%)
PPL 217.96 Decreased By ▼ -3.34 (-1.51%)
PRL 85.55 Increased By ▲ 0.95 (1.12%)
SNGP 91.96 Decreased By ▼ -1.89 (-2.01%)
SSGC 22.60 Decreased By ▼ -0.34 (-1.48%)
TELE 7.15 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
TPLP 13.36 Increased By ▲ 0.25 (1.91%)
TRG 53.41 Decreased By ▼ -0.62 (-1.15%)
UNITY 8.05 Increased By ▲ 0.15 (1.9%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.08 (8.51%)
پاکستان

پاکستان اور ایران کے درمیان 12 معاہدے، 10 ارب ڈالر تجارتی ہدف مقرر کردیا

  • دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سفارتی خیرسگالی کو عملی نتائج میں بدلنے کیلئے تیز رفتار اقدامات کیے جائیں گے، وزیراعظم آفس
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان کے دوران دونوں ممالک نے دو طرفہ معاشی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر تجارت، توانائی، رابطہ کاری اور ثقافتی تعاون سے متعلق 12 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کئے گئے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سفارتی خیرسگالی کو عملی نتائج میں بدلنے کے لیے تیز رفتار اقدامات کیے جائیں گے۔ آئندہ ہفتوں میں دونوں جانب سے وفود عملدرآمد کے روڈ میپ کو حتمی شکل دینے کے لیے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اسرائیل کے 13 جون کو ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے اسے بلا اشتعال جارحیت قرار دیا اور کہا کہ 240 ملین پاکستانی ایرانی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے ایران-اسرائیل جنگ میں شہید ہونے والے ایرانی اہلکاروں، سائنسدانوں اور شہریوں کے لیے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

ایرانی صدر پزشکیان کا یہ بطور صدر پہلا دورۂ پاکستان تھا جو بدلتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے جغرافیائی حالات میں خطے سے تعلقات مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شامل تھے۔ وزیراعظم نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران ایرانی عوام کے حوصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران ایران کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

ایرانی صدر نے پاکستانی عوام اور حکومت کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور یاد دہانی کرائی کہ ایران اس خلوص کو کبھی نہیں بھولے گا۔

معاہدوں میں بارٹر ٹریڈ، چاول، پھل اور گوشت کی برآمدات میں اضافے، سرحدی منڈیوں کے فروغ، اور نان ٹیرف رکاوٹوں کے خاتمے کے اقدامات شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ 3 ارب ڈالر کی تجارت کو جلد از جلد 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دستخط کیے گئے معاہدوں میں پودوں کے تحفظ، میر جاوہ-تفتان بارڈر گیٹ کے مشترکہ استعمال، سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی، ثقافت، نوجوانوں اور میڈیا کے تبادلوں، موسمیات، سمندری سلامتی، عدالتی تعاون، فضائی سروسز، مصنوعات کی تصدیق، اور 27-2025 کی سیاحت سے متعلق تعاون شامل ہے۔ فریقین نے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو جلد حتمی شکل دینے کے ارادے پر مبنی وزارتی بیان بھی جاری کیا ہے۔

کاپی رائٹ: بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.