دنیا
ٹرمپ ایران جنگ کے ثالث قطر سے ملاقات کریں گے، جنگ کے خاتمے کے لیے فوری معاہدے کا امکان نہیں
- امریکا اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کی سفارتی کوششوں کو بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ امریکا نے ایران کی جنگ بندی کی تجویز کو ’’ناقابلِ قبول‘‘ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، جبکہ کسی بڑی پیش رفت کا امکان بھی کم دکھائی دے رہا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کریں گے، تاہم امریکی اور خلیجی حکام نے ایران جنگ کے فوری خاتمے کے معاہدے کے امکانات مسترد کیے ہیں۔
28 فروری سے جاری جنگ آٹھ ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود کسی فیصلہ کن نتیجے پر نہیں پہنچی۔ ایران نے جنگ بندی کے لیے امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے، پابندیاں نرم کرنے اور بمباری روکنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ بدلے میں آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایرانی شرائط کو ناقابلِ قبول قرار دیا لیکن تہران نے اپنی تجویز کا دفاع کرتے ہوئے مذاکرات کی بحالی کی مدت سات روز سے کم کرکے دو روز کرنے کی پیشکش کی ہے۔
ادھر خلیج میں بحری جہازوں پر حملے جاری ہیں اور امریکی حملوں میں ایران کا جزیرہ قشم بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔


















Comments