بینک مکرّمہ لمیٹڈ (بی ایم ایل) نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اسے کلینن ٹاور (سابقہ سمٹ ٹاور) کی فروخت کے سلسلے میں پیشگی ادائیگی موصول ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے بی ایم ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم مطلع کرتے ہیں کہ بینک مکرّمہ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 3 جولائی 2025 کو منعقدہ اجلاس میں کراچی کے علاقے کلفٹن، اسکیم 5، بلاک 2، پلاٹ نمبر G-2 پر واقع کلینن ٹاور (سابقہ سمٹ ٹاور) کی فروخت کی منظوری دی تھی۔ اس فیصلے کے بعد سیل پرچیز ایگریمنٹ (ایس پی اے) طے پا گیا ہے اور معاہدے کے تحت پیشگی رقم موصول ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بینک نے نہ صرف اسٹریٹجک نوعیت کے اہم اثاثے کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے بلکہ بڑی سرمایہ کاری کے حصول کا بھی اعلان کیا تھا۔
5 جولائی کو بی ایم ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 12 ارب روپے کی تصدیق شدہ پیشکش پر کلینن ٹاور کی فروخت کی منظوری دی تھی۔






















Comments
Comments are closed.