عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کی کمی سے 3303 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے پر جاپہنچی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 63 روپے کی کمی سے 3900 روپے ہوگئی۔






















Comments
Comments are closed.