BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

چین کے دارالحکومت بیجنگ اور شمالی علاقوں میں جاری شدید بارشوں نے خوفناک تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے دارالحکومت بیجنگ، اس کے ملحقہ صوبے حبیئی اور تیانجن سمیت 10 دیگر صوبوں کے لیے بارش کے دوسرے بلند ترین درجے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے پیر اور منگل کی درمیانی شب تک کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں صرف بیجنگ میں 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سرکاری اخبار بیجنگ ڈیلی کے مطابق صرف دارالحکومت بیجنگ سے 80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

بیجنگ کے شمال مشرقی ضلع می ین میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

ایک مقامی رہائشی جیانگ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس بار بارش غیر معمولی حد تک شدید تھی، عام طور پر ایسی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ سڑک پانی سے بھری ہوئی ہے، اس لیے لوگ کام پر نہیں جارہے۔

اے ایف پی کے صحافیوں نے ژینانژوانگ گاؤں میں دیکھا کہ پانی نے گھروں، گاڑیوں اور سڑکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچایا جاسکے۔

Comments

Comments are closed.