سازگار کا پہلی مقامی طور پر اسمبل شدہ ہیول ایچ 6 پی ایچ ای وی اگست میں متعارف کرانے کا اعلان
ہائبرڈ اپنانے کی جانب قدم کے طور پر سازگار انجینئرنگ ورکس نے پہلا مقامی طور پر اسمبل شدہ پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (پی ایچ ای وی) متعارف کرا دیا، سازگار انجینئرنگ ورکس (ایس اے زیڈ ای ڈبلیو) نے اپنے پہلے مقامی طور پر اسمبل شدہ پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (پی ایچ ای وی) — ہیول ایچ 6 ہائی4 1.5 ایل اے ٹی اے ڈبلیو ڈی ٹربو — کی پری بکنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس گاڑی کے سی کے ڈی ماڈل کی پہلی کھیپ اگست 2025 میں متوقع ہے۔
یہ اعلان پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس میں کیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کمپنی نے آج سے اپنے پی ایچ ای وی کی پری بکنگ کا آغاز کر دیا ہے، جو ’ہیول ایچ 6 ہائی4 1.5 ایل اے ٹی اے ڈبلیو ڈی ٹربو پی ایچ ای وی‘ کے برانڈ کے تحت ہے۔ اس گاڑی کے سی کے ڈی ماڈل کی پہلی کھیپ اگست 2025 میں متوقع ہے۔
ایک پی ایچ ای وی میں پیٹرول انجن کے ساتھ ایک بڑی بیٹری نصب ہوتی ہے جو گاڑی کو محدود فاصلے تک صرف بجلی پر چلانے کی سہولت دیتی ہے۔ جب بیٹری ختم ہو جاتی ہے تو گاڑی عام ہائبرڈ کی طرح پیٹرول انجن اور الیکٹرک موٹر دونوں پر کام کرتی ہے۔
مزید برآں، سازگار نے ایک ایس یو وی ’ٹینک-500 ہائی4-ٹی 4X4 2.0 ایل ٹربو اے ٹی پی ایچ ای وی‘ اور ایک پک اپ ٹرک ’کینن الفا ہائی4-ٹی 4X4 2.0 ایل ٹربو اے ٹی، پی ایچ ای وی‘ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ان گاڑیوں کے سی کے ڈی ماڈلز کی پہلی کھیپ 31 مارچ 2026 سے پہلے متوقع ہے۔
پاکستان میں پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیاں زیادہ عملی انتخاب سمجھی جا رہی ہیں کیونکہ ملک کو مکمل الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کی کمی کا سامنا ہے۔
حکومت نے ای وی اپنانے کی حوصلہ افزائی اور نجی چارجنگ اسٹیشنز کے فروغ کے لیے جنوری میں چارجنگ ٹیرف میں 45 فیصد کمی کی تھی۔
پاک-کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف ریسرچ سمیع اللہ طارق نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ہ مسابقت کے لیے ایک اچھی پیش رفت ہے۔
چند روز قبل، دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرک گاڑی ساز بی وائی ڈی نے اعلان کیا تھا کہ وہ جولائی یا اگست 2026 تک پاکستان میں اپنی پہلی مقامی طور پر اسمبل شدہ کار متعارف کرائے گا تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔
بی وائی ڈی کا پاکستان پلانٹ ابھرتی ہوئی منڈیوں سے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے بھی فائدہ اٹھائے گا۔






















Comments
Comments are closed.