BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اُن مہمات کا حصہ ہے جن کا مقصد اپنے والد کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر حمایت حاصل کرنا ہے۔

رکنِ کانگریس بریڈ شرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ انہیں یہ جان کر شدید تشویش ہوئی ہے کہ عمران خان اپنے اہلِ خانہ، دوستوں، وکلاء اور معالجین سے کٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ خان برادران نے ان سے اپنے والد کی بگڑتی ہوئی صحت سے بھی آگاہ کیا۔

شرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کے رہنماؤں کے ساتھ قانون کے مطابق منصفانہ سلوک کیا جائے۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اطلاعات ہیں کہ سلیمان اور قاسم پاکستان واپس آ کر ان عوامی ریلیوں میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے لیے نکالی جا رہی ہیں۔

دونوں بھائی حالیہ دنوں میں میڈیا میں بھی متحرک نظر آئے ہیں۔ وہ ایک پوڈ کاسٹ میں بھی شریک ہوئے جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو غیر انسانی اور غیر قانونی حالات میں قید رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد احتجاج سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت بھی کئی مقدمات زیرِ التوا ہیں۔

دریں اثناء، خان برادران نے کیلیفورنیا میں امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی رچرڈ گرینیل سے بھی ملاقات کی۔

ایکس پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں گرینیل، سلیمان و قاسم خان کے ساتھ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نائب چیئرمین ڈاکٹر آصف محمود کے ہمراہ دکھائی دے رہے ہیں۔

اس موقع پر گرینیل نے ایک حوصلہ افزا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں مضبوط رہیں، دنیا میں لاکھوں افراد سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں، سیاسی انتقام کا سامنا کرنے والے آپ اکیلے نہیں ہیں۔

Comments

Comments are closed.