BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کے روز پاکستان کی پیش کردہ قرارداد ”تنازعات کے پُرامن حل کے طریقۂ کار کو مضبوط بنانے“ کے عنوان سے متفقہ طور پر منظور کر لی ہے، جو پاکستان کی ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق یہ قرارداد ، جس کا باضابطہ عنوان قرارداد 2788 (2025) ہے، اُس اجلاس میں منظور کی گئی جس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کی۔

۔

یہ پیش رفت اقوام متحدہ کے چارٹر کے چھٹے باب (Chapter VI) کے تحت بات چیت، سفارت کاری اور تعاون کے ذریعے تنازعات کے حل کے لیے عالمی عزم کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 (2025)، جو پاکستان نے پیش کی، میں رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعات کو پُرامن ذرائع سے حل کرنے کے طریقوں کو فروغ دیں، تاکہ اختلافات کسی بڑے تصادم میں نہ بدلیں۔

قرارداد کے نمایاں نکات میں ثالثی، مصالحت، اعتماد سازی اور مکالمے جیسے پُرامن ذرائع کے استعمال کو فروغ دینے کی ترغیب شامل ہیں جبکہ اس میں رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

بین الاقوامی، علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر سفارتی کوششوں اور تعاون کو بروقت بڑھانے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ علاقائی اور ذیلی علاقائی تنظیموں کے کردار کو اجاگر کیا گیا اور ان کی اقوام متحدہ کے ساتھ بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

پاکستان نے قرارداد کی منظوری کو عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور کثیرالجہتی تعاون سے پاکستان کی وابستگی کا مظہر ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ قرارداد پاکستان کے بطور فعال رکن سلامتی کونسل میں مؤثر کردار کی تصدیق کرتی ہے۔

Comments

Comments are closed.