عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 3351 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 584 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 55 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 48 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 12 روپے ہوگئی۔






















Comments
Comments are closed.