BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہفتہ 19 جولائی کو اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی، ہڑتال نہ تو ملتوی کی گئی ہے اور نہ ہی منسوخ۔

انہوں نے کہا کہ ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ برقرار ہے اور اس پر پوری تیاری کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہڑتال کی منسوخی یا التوا سے متعلق افواہیں پھیلانے والے عناصر کا اس ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں۔

جاوید بلوانی نے کہا کہ ہڑتال کا فیصلہ چاروں صوبوں کے بڑے چیمبرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے، اور اگر اسے ملتوی یا منسوخ کرنا ہوگا تو یہ فیصلہ بھی تمام چیمبرز سے مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ تمام شریک چیمبرز کی موجودگی میں مشترکہ پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے کاروباری برادری کے خیرخواہ نہیں بلکہ گمراہ کن عناصر ہیں۔ جاوید بلوانی نے تاجروں، دکانداروں، اور صنعتکاروں سے اپیل کی کہ وہ ہڑتال کی حمایت کریں، کیونکہ یہ معاملہ ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد کا ہے۔

صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ عوام اور کاروباری برادری کو افواہوں پر کان نہیں دھرنے چاہئیں، ہڑتال کی خبر درست اور حتمی ہے۔

جاوید بلوانی نے کہا کہ ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ متفقہ مشاورت کا نتیجہ ہے، اور اسے سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.