BR100 Increased By (0.74%)
BR30 Increased By (0.83%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.38 Increased By ▲ 0.18 (0.71%)
BOP 34.30 Increased By ▲ 0.31 (0.91%)
CNERGY 8.18 Increased By ▲ 0.07 (0.86%)
DFML 21.16 Increased By ▲ 0.32 (1.54%)
DGKC 196.30 Increased By ▲ 3.33 (1.73%)
FABL 90.09 Increased By ▲ 0.30 (0.33%)
FCCL 53.55 Increased By ▲ 0.72 (1.36%)
FFL 18.15 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
GGL 19.12 Increased By ▲ 0.15 (0.79%)
HBL 287.50 Increased By ▲ 2.00 (0.7%)
HUBC 215.48 Increased By ▲ 1.10 (0.51%)
HUMNL 10.98 Increased By ▲ 0.10 (0.92%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
LOTCHEM 28.16 Increased By ▲ 0.27 (0.97%)
MLCF 87.57 Increased By ▲ 1.06 (1.23%)
OGDC 322.70 Increased By ▲ 2.74 (0.86%)
PAEL 39.65 Increased By ▲ 0.23 (0.58%)
PIBTL 16.83 Increased By ▲ 0.16 (0.96%)
PIOC 270.00 Increased By ▲ 3.94 (1.48%)
PPL 230.24 Increased By ▲ 2.06 (0.9%)
PRL 34.89 Increased By ▲ 0.21 (0.61%)
SNGP 99.39 Increased By ▲ 0.21 (0.21%)
SSGC 26.88 Increased By ▲ 0.28 (1.05%)
TELE 8.35 Increased By ▲ 0.07 (0.85%)
TPLP 8.37 Increased By ▲ 0.15 (1.82%)
TRG 70.35 Increased By ▲ 0.64 (0.92%)
UNITY 11.76 Increased By ▲ 0.09 (0.77%)
WTL 1.30 Increased By ▲ 0.02 (1.56%)

طبی اور صحت کے شعبے میں ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) نے پاکستان کی پہلی مقامی انسانی اینٹی ریبیز ویکسین کی لیب اسکیل فارمولیشن کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

یہ اہم کامیابی ملک کو ان کتوں کے کاٹے کے واقعات سے نمٹنے میں خود کفالت کی جانب گامزن کرتی ہے، جو ہر سال کئی قیمتی جانیں لے لیتے ہیں۔

فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی مقامی انسانی ویکسین ہے جو ملکی سطح پر حاصل کردہ بایولوجیکل مالیکیول سے تیار کی گئی ہے — جو کہ ملکی صحت اور طبی سائنس کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کرتی ہے۔

یہ منصوبہ ورلڈ بینک کی معاونت سے مکمل ہوا جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اس پر عمل درآمد کیا۔

ڈاؤ یونیورسٹی نے گزشتہ سال چین سے درآمد شدہ خام مال سے اینٹی ریبیز ویکسین کی تجارتی پیداوار شروع کی تھی جسے ’Dow Rab‘ کا نام دیا گیا۔ اب یونیورسٹی نے اپنا مقامی بایو مالیکیول تیار کیا ہے، جسے مستقبل میں ویکسین کی تیاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس پیش رفت سے پاکستان کو اربوں روپے مالیت کی درآمدی ویکسین پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

یونیورسٹی کی ویب سائٹ، لنکڈ ان پوسٹ اور حکام کی بزنس ریکارڈر سے بات چیت کے مطابق ”یہ صاف شدہ، غیر فعال، اور لائیوفلائزڈ ویکسین مقامی طور پر علیحدہ کیے گئے ریبیز وائرس کے اسٹین سے تیار کی گئی ہے، جو پاکستان میں ریبیز کے خلاف جنگ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔“

لیبارٹری سطح پر کامیابی حاصل ہونے کے بعد اب یہ منصوبہ کلینیکل ٹرائل بیچز کی تیاری کے مرحلے میں داخل ہوگا، تاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈراپ) کی منظوری حاصل کی جا سکے — جو ملکی سطح پر ویکسین کی پیداوار اور استعمال کی جانب ایک اور قدم ہو گا۔

پاکستان میں ویکسین کی موجودہ صورتحال

یونیورسٹی آف کراچی میں واقع انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس) میں حالیہ تقریب کے دوران، میکٹر فارما کے ڈائریکٹر کوالٹی آپریشنز و بایوٹیک، فاروق مصطفیٰ نے کہا کہ پاکستان مکمل طور پر درآمدی ویکسینز پر انحصار کرتا ہے، جو ہر سال جی اے وی آئی، یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کی معاونت سے یا رعایتی قیمت پر فراہم کی جاتی ہیں — جن کی مجموعی مالیت تقریباً 26 ارب روپے بنتی ہے۔

تاہم جی اے وی آئی کی یہ معاونت 2031 میں ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد ملک کو ویکسین کی درآمد پر سالانہ 100 ارب روپے خرچ کرنے ہوں گے — جو وفاقی وزارتِ صحت کے موجودہ بجٹ (27 ارب روپے) سے چار گنا زیادہ ہے۔

یہ صورتحال جہاں ایک جانب پاکستان کے صحت کے نظام میں ممکنہ بحران کی نشاندہی کرتی ہے، وہیں یہ ملک کے لیے اندرونِ ملک ویکسین سازی میں خود انحصاری حاصل کرنے کا ایک نایاب موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

فاروق مصطفیٰ نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ پاکستان اب تک امیونائزیشن کے توسیعی پروگرام (ای پی آئی) کی ویکسینز کے لیے کوئی بھی اینٹی جن خود تیار نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا ہمارے پاس ضروری سیڈ بینکس موجود نہیں، جامعہ کی سطح پر ویکسین ڈیولپمنٹ کے پروگرامز نہ ہونے کے برابر ہیں، اور ہماری ریگولیٹری گائیڈ لائنز ویکسین سازی کے جدید تقاضوں کے لیے ناکافی ہیں۔

اسی طرح، ہمارے ہاں کلینیکل ٹرائلز کے لیے مہارت بھی شدید حد تک محدود ہے، جس کی وجہ سے مقامی ویکسینز کو مارکیٹ تک پہنچانے میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔

Comments

Comments are closed.