BR100 Decreased By (-0.14%)
BR30 Decreased By (-0.11%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.14%)
BAFL 56.78 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.85 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.17%)
CNERGY 12.87 Decreased By ▼ -0.11 (-0.85%)
DFML 17.69 Increased By ▲ 0.20 (1.14%)
DGKC 186.49 Decreased By ▼ -0.73 (-0.39%)
FABL 93.55 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 51.75 Increased By ▲ 0.10 (0.19%)
FFL 14.50 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 302.80 Decreased By ▼ -0.98 (-0.32%)
HUBC 197.99 Decreased By ▼ -0.97 (-0.49%)
HUMNL 9.94 Increased By ▲ 0.09 (0.91%)
KEL 6.06 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.45 Increased By ▲ 0.28 (1.07%)
MLCF 90.20 Decreased By ▼ -1.03 (-1.13%)
OGDC 313.75 Increased By ▲ 0.36 (0.11%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 14.62 Decreased By ▼ -0.09 (-0.61%)
PIOC 238.00 Decreased By ▼ -1.62 (-0.68%)
PPL 220.30 Decreased By ▼ -1.06 (-0.48%)
PRL 91.11 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SNGP 90.49 Decreased By ▼ -0.38 (-0.42%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.10 (-0.43%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.01 (-0.13%)
TPLP 12.49 Decreased By ▼ -0.07 (-0.56%)
TRG 55.60 Decreased By ▼ -0.19 (-0.34%)
UNITY 7.99 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

پاکستان اور بحرین نے علاقائی اور عالمی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی کو زیادہ فعال بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ اتفاق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے بحرینی ہم منصب جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ کے درمیان منامہ میں ہونے والی تفصیلی ملاقات کے دوران ہوا۔

دونوں وزرا نے ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور سیکیورٹی، دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ اور منشیات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

محسن نقوی اپنے ایک روزہ سرکاری دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بحرینی وزیر داخلہ نے ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا اور بعد ازاں وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹر ”قلعہ منامہ“ میں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

بعد ازاں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی کو فعال بنا کر علاقائی اور عالمی سیکیورٹی چیلنجز سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکتا ہے۔

بحرین کے وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں جاری تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی روابط کو مزید فروغ دے گا۔

محسن نقوی نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے اپنے بحرینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

ملاقات کے اختتام پر محسن نقوی نے بحرین کی وزارت داخلہ میں رکھے گئے مہمانوں کی یادداشت کی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔

Comments

Comments are closed.